وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ہائیکورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالت نے شرہف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا ہے،
چیف جج کا ایفی ڈیویٹ نواز شریف کے بیٹے کے آفس میں نوٹرائزڈ ہوا ہے، مریم نواز کے کیس سے پہلے ایفی ڈیویٹ سامنے لایا گیا،
شریف فیملی ایک مافیا کی طرح ایکٹ کر رہی ہے، شریف فیملی ایک مافیا ہے، سروائیول کی جنگ لڑ رہا ہے۔ شریف فیملی خود کو بچانے کی جنگ لڑ رہی، ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں شریف فیملی ہمیشہ عدالتوں پر اثر انداز ہوتی رہی اور ایسے حربے استعمال کرتی رہی ہے، ہمیں اس مافیا کا مقابلہ کرنا ہے، آج عدالت نے انہیں ایکسپوز کر دیا ہے۔
No comments:
Post a Comment