Add 1

Wednesday, January 26, 2022

نیب پاکستانی سیاستدانوں سے کرپشن شدہ رقم ریکور نہ کرسکا۔ رپورٹ میں انکشاف

نیب دعوؤں اور کوششوں کے باوجود سیاستدانوں سے رقوم ریکور کرنے میں ناکام رہی، نیب نے اکتوبر 2021 تک 821 ارب روپے سے زائد کرپشن شدہ رقم ریکور کی لیکن سیاستدانوں سے فقط صفر عشاریہ 47 ارب ہی ریکور ہوسکے۔ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں نیب کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں انکشاف،  پی اے سی کا رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے بریفنگ دینا تھی مگر وہ کرونا کا شکار ہونے کے باعث شریک نہ ہوئے ان کی جگہ ڈی جی نیب حسنین احمدنے بریفنگ دی انہوں نے چارٹس کی مدد سے بتایا نیب نے اکتوبر 2021 تک 821 ارب 57 کروڑ روپے کی ریکوری کی، نیب نے 500 ارب روپے سے زیادہ کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی،54ارب روپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی۔
  بریفنگ میں بتایا گیا نیب نے سب سے کم ریکوری 0.47 ارب روپے سیاستدانوں سے کی بیوروکریٹس سے 8.17 ارب روپے کی ریکوری کی گئی مضاربہ سمیت دیگر شعبوں سے 21.68 ارب کی براہ راست ریکوری کی گئی سیاستدانوں، بیوروکریٹس،کاروباری حضرات اور دیگر سے 54.63 ارب روپے کی ریکوری کی سب سے زیادہ ریکوری 24 ارب روپے کاروباری طبقے سے کی گئی۔ پی اے سی اجلاس میں رکن پی اے سی مشاہد حسین سید نے نیب حکام سے  پوچھا کہ نیب بتائے سید خورشید شاہ دوسال تک کیوں جیل رہے جس پر ڈی جی نیب نے بتایا دنیا میں وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کی مدت مقرر نہیں ہوتی نیب نے تین مراحل کا دس ماہ عرصہ مقرر کررکھا ہے اس پر سید نوید قمر نے کہا جب آپ کے پاس ثبوت نہیں تھے تو خورشید شاہ کو دوسال جیل میں کیوں رکھا ان دوسالوں کا حساب کون دے گا چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے کہا اگر ثبوت فوری نہ ہوں تو کم از کم ملزم کی ضمانت تو ہونے دی جائے ارکان پی اے سی نے مزید سوالات نیب کو دیتے ہوئے اگلے اجلاس میں پھر بریفنگ مانگ لی۔ 

کراچی میں دوران لڑائی پڑوسی دوسرے پڑوسی کا انگوٹھا کھا گیا۔ مقدمہ درج

کراچی  اورنگی ٹاون میں انسانی درندگی کا واقعہ،جھگڑے کے دوران پڑوسی نے پڑوسی کی انگلی دانتوں سے کاٹ  کر جسم سے علیحدہ کر ڈالی، پولیس نے دونوں کے خلاف جھگڑے کا مقدمہ درج کر  لیا، 
انسانی درندگی کا واقعہ،جھگڑے کے دوران پڑوسی نے پڑوسی کی انگلی دانتوں سے کاٹ دی. پولیس نے دنوں افراد کو گرفتار کرلیا. دونوں پڑوسیوں کے خلاف  پاکستان بازار  پولیس نے مقدمہ درج کر لیا. ملزم ندیم  نے پڑوسی   کلیم کےہاتھ کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر جسم سے علیحدہ کر ڈالی. واقعہ گزشتہ روز اورنگی ٹاون میں پیش آیا

بلوچستان میں دشت کے علاقے میں انڈیا فنڈڈ دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ، کئی دہشتگرد ہلاک، چند جوانوں کے شہادت کی اطلاعات۔

بھارت اور دیگر پاکستان دشمن عناصر کی آشیرباد سے بلوچستان میں دہشتگردوں کے ایک گروہ نے دشت کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،
 سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور متعدد دہشتگرد جہنم واصل کیے۔ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے چند اہلکاروں کے شہادت کی اطلاعات بھی ہیں۔ تاہم آخری خبروں تک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے واقعے کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

شہراقتدار میں کار چوروں کی پولیس پر فائرنگ، ملزم پیدل ہی فرار ہوگئے۔

چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی پولیس پارٹی کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلے میں ایک کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار، دو ملزمان پیدل فرارہوگئے
 تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں کارلفٹرز کی تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ،پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کارلفٹرز چوری کی واردات کے بعد فرار ہورہے ہیں ،ترجمان پولیس کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سیل ٹیم نے اطلاع پر مختلف علاقوں میں چیکنگ شروع کردی  چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی پولیس پارٹی کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی 
فائرنگ کے تبادلے میں ایک کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار، دو ملزمان پیدل فرارہوگئے۔پولیس نے چوری کی جانے والی گاڑی کیری ڈبہ بھی قبضے میں لے لیا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں گرفتار ملزم کا نام محمد یاسر ہے۔جو عادی کارلفٹر ہے ملزم راولپنڈی اسلام آباد میں کارچوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے۔

پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹ ایف بی آر نے منجمند کردیئے،

ٹکٹ ٹیکس کی عدم ادائیگی، ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ نے پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹس کو منجمند کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے سال 2020 سے اب تک ٹکٹوں کی فروخت پر صارفین سے وصول شدہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایف بی آر کو جمع نہیں کرائی ہے۔ پی آئی اے نے صارفین سے  مجموعی طور پر 26 ارب روپے وصول کیئے مگر قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے، 
پی آئی اے نے ایف ای ڈی کی ادائیگی کے حوالے سے ٹربیونل سے رجوع کیا مگر فیصلہ اس کے خلاف آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاونٹس کو مجمند کر کے 45 کروڑ روپے کی وصولی کر بھی لی ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس رقم کی وصولی کیلئے پی آئی اے کی اعلی انتظامیہ کی گرفتاری کے لئے جلد وارنٹ بھی جاری کرے گی۔ ایف بی آر کے اس اقدام سے پہلے ہی مالی بحران کا شکار پی آئی اے  کے لیے مشکلات مزید  بڑھ جائینگی۔

نیب راولپنڈی کی کراچی میں بڑی کارروائی۔ سابق میونسپل کمشنر سے قارون کا خزانہ برآمد کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) راولپنڈی کی جانب سے کراچی میں بڑی کارروائی۔ گورنگی کے سابق میونسپل کمشنر مسرور میمن کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ 
کارروائی کے دوران مبینہ طور پر غیرقانونی ذرائع سے اکٹھا کیا گیا خزانہ بھی برآمد کیا گیا۔ مسرور میمن کے ساتھ ساتھ میونسپل کمشنر آفس کے اکاونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب آپریشن میں کئی ملین کی غیر قانونی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ گئیں نیب حکام نے کارروائی کے دوران مسرور میمن سے سونے کی اینٹیں ،سونے کے بٹن ، ڈالرز ، درہم اور ریال کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرلی۔ 
برآمد کی گئی اس رقم کو گننے کیلئے نیب افسران کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا ۔ نیب ذرائع کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی۔رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں بھی کاٹی جاتیں۔
نیب حکام نے بتایا کہ کرپشن کے ذریعے حاصل ہونیوالی رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں،  ٹی ٹیز کے ذریعے بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں۔
بعد ازاں گرفتار افراد کے حوالے سے احتساب عدالت کراچی میں  نیب راولپنڈی کے ہاتھوں سابق میونسپل کمشنر کورنگی سمیت تین ملزمان کی گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی،،، ملزمان کو راہداری ریمانڈ کیلئے عدالت کے رو برو پیش کیا گیا۔ عدالت نے  ملزمان کو تین روزہ راہدری ریمانڈ پر نیب روالپنڈی کی تحویل میں دے دیا، عدالت میں دوران سماعت
نیب راولپنڈی کے حکام نے موقف بیان کیا کہ  گرفتار ملزمان کو راہداری ریمانڈ لیکر راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔