Add 1

Saturday, October 15, 2016

Good News is coming soon for Mobile phone users

موبائل صارفین کیلئے خوشخبری, ایک لاکھ روپے ماہوار سے کم آمدن کے حامل صارفین سے 25% ٹیکس کی کٹوتی نہ کرنے کا کا اشارہ مل گیا,

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا کی ذیلی کمیٹی براٗے تفویض کردہ اختیارات نے حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ 1لاکھ روپے سے کم آمدن والے افراد کو 100روپے کا موبائل کارڈ خریدنے یا ری چارج کرنے پر25روپے کی ٹیکس کٹوتی سے مستثنٰی قرار دیا جائے۔کمیٹی کے کنوینر سینیٹر داؤد خان اچکزئی نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ موبائل کمپنیوں کو پابند کرے کہ موبائل سم جاری کرتے وقت صارف کی تمام تفصیلات حاصل کی جائیں تاکہ جن صارفین کی آمدن کم ہو ٹیکس کٹوتی نہ ہو انہوں نے اس حوالے سے مجوزہ قانون سازی پر بریفنگ کے لیے آئندہ اجلاس میں کیبنٹ ڈویژن اوروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھی طلب کر لیا۔جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینر سینیٹر داؤد خان اچکزئی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹرز کلثوم پروین،جاوید عباسی،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی کے علاوہ اعلی افسران نے شرکت کی۔سینیٹر جاوید عباسی نے ٹیرف کے میکنز م اور پی ٹی اے ایکٹ کے نیچے ریگولیشنز اور پی ٹی اے کی انتظامی اور مالی حیثیت کے حوالے سے سوال اٹھایا۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد رولز ریگولیشنز کا ایکٹس کے ساتھ متصادم نہ ہونا دیکھنا ہے۔کنوینر کمیٹی سینیٹر داؤد خان اچکزئی نے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لینے کیلئے اگلے اجلاس میں کیبنٹ ڈویژن اوروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی شرکت کی بھی ہدایت دی۔

پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوٗے آگاہ کیا گیا کہ پی ٹی اے خود مختار ادارہ ہے ۔ٹیلی کام ایکٹ کے تحت 22ریگولیشن بنائے ہیں وقتاًفوقتاً19ترامیم کی گئی ہیں۔پی ٹی اے نے ایف بی آر کے ساتھ ٹیکسز کے حوالے سے متعدد اجلاس منعقد کئے ہیں ۔پی ٹی اے کی تجویز پر ایف بی آر کنسلٹنٹ مقرر کر رہا ہے۔ایس ای سی پی کے تحت کمپنیاں مالی سال میں 120دن میں آڈٹ کرانے کی پابند ہیں۔مسابقت کے رولز پر کام مکمل ہوچکا رولز ریگولیشن کا گزٹ نوٹیفیکشن ہو چکا ہے۔پی ٹی اے کو رولز ریگولیشنز میں ترامیم کی ضرورت نہیں ایکٹ میں ترامیم وزارت کے ذریعے پارلیمنٹ کی منظوری سے کی جا سکتی ہے۔صارف کے تحفظ کیلئے ایک شق میں چار دفعہ ترمیم کی گئی ہے جن میں صارف کے حقوق ،شکایات کے میکنزم ،آپریٹرز ،سروس بند کرنے کا میکنزم اور انعامی سیکم شامل ہیں۔

Karachi: ATC summoned MQM leaders once again,

کراچی: الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے اہم ترین رہنماؤں کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری,

کراچی: الطاف حسین کے ایکبار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، شہر قائد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور ریحان ہاشمی سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں وسیم اختر کے وکیل کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے ملک دشمن تقریر کی تو پارٹی نے انہیں نکال دیا، جبکہ مقدمے میں فاروق ستار اور خالد مقبول سمیت پارٹی کے سینئر رہنما نامزد ہیں، لیکن دیگر ملزمان باہر اور وسیم اختر جیل کے اندر ہیں۔ عدالت نے وسیم اختر کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو ان کی آزادی پر اعتراض ہے، آپ چاہتے ہیں کہ وہ بھی پکڑے جائیں، جس پر وکیل نے کہا کہ انہیں اعتراض دیگر رہنماؤں کی عدم گرفتاری پر نہیں، بلکہ وسیم اختر کے اندر رہنے پر ہے۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، ریحان ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 12 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ بھی محفوظ کرلیا ہے۔

Friday, October 14, 2016

1.3 trillion US$ Indian Black money in Swiss Banks, Wikki Leaks

دو ہزار بھارتیوں کا تقریبا"1.3 ٹریلین ڈالرز کالا دھن بیرون ملک بنکوں میں پڑا ہے, وکی لیکس نے لسٹ شائع کر کے پول کھول دیا,

رپورٹ: مانیٹرنگ ڈیسک
مشہور زمانہ ویب سائٹ وکی لیکس نے حال ہی میں ایک لسٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت جو دنیا بھر میں سپر پاور بننے کا خواب دیکھ رہا ہے جبکہ وہاں کی تقریبا" ساٹھ فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہی ہے, بھارتی حکومت اور فوج جنگی جنون میں پاگل ہوکر ہمسایوں کو بھی زبردستی جنگ کی آگ میں جھونکنے کی مزموم کوشش کر رہے ہیں اور دنیا میں بہترین ملک ہونے کا جھوٹا ناٹک کر رہی ہے اس بھارت کے لیڈروں اور اہم کاروباری حضرات کی حالت یہ ہے کہ صرف دو ہزار بھارتیوں کا 1.3 ٹریلین ڈالر کالا دھن سوئس بنکوں میں پڑا ہے, وکی لیکس نے اپنی ویب سائٹ پر ابھی صرف ایک لسٹ جاری کی ہے جس میں بھارتی دوہزار افراد کا نام ہے لسٹ میں بھارتی لیڈران سونیا گاندھی, راہول گاندھی سمیت متعدد بڑے بڑے نام آئے ہیں.

WIKI LEAKS Published 1st List of black money holders in SWISS bank...... The Top Most 24 members are.....(money is in CRORES)
1 - *Sonia Gandhi (568000)*
2 - *A Raja(7800)*
3 - *Rahul Gandhi (158000)*
4 - Sharad Pawar (82000)
5 - *P. Chidambaram (15040)*
6 - Digvijay Singh (28900)
7 -  Ahmed Patel (9000)
8 - *Jay Lalita (15000)*
9 -  Harish Rawat (75000)
10 - Kapil Sibbal (28000)
11 - Suresh Kalmadi (5900)
12 - Ashok Gahlot (220000)
13 - Ashok Chavhan (76888)
14- Shyam kampli (582114)
15- *Rajeev Gandhi(19800)*
16- Harshad Mehta(135800)
17- Ketan Parekh(8200)
18- HD Kumarswamy(14500)
19- Lalu Prasad Yadav(28900)
20 - J M Scindia(9000)
21- *Kalanidi Maran(15000)*
22- *Karunanidi(35000)*
23- Suresh Kalmadi(5900)
24- Raj foundation(189008
25- N Chandrbabu(168009)
Indians black money in Swiss bank is Rs. 358,679,863,300,000 (estimated to be 1.3 trillion dollars) this money belongs to 2000 indians who have kept there to evade from tax,

PM's Kashmir delegation returnd from Turkey.

وزیراعظم کے خصوصی وفد برائے کشمیر کی ترکی سے وطن واپسی۔

وفد کی قیادت پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن رانجھا کر رہے تھے۔وفد کا ترکی دورہ کامیاب اور سود مند رہا,دورہ کے دوران وفد کی سیاسی،سماجی،پارلیمانی،علمی،مفکری اور نوجوانوں کے وفود سے ملاقاتیں ہوئیں۔بیرسٹر محسن رانجھا نے کشمیر کا مقدمہ انتہائی موثر انداز میں پیش کیا۔
وفد کی ترک کمیٹی برائے قومی سلامتی کے چیرمین یوسف بیازیت سے بھی ملاقات, یوسف بیازیت نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔یوسف بیازیت نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔وفد نے ترک میڈیا،خبررساں اداروں،مفکرین،علما طلباء اور صحافی و سول سوسائٹی کے لوگوں سے بھی کشمیر اشو اجاگر کرنے کیلئے ملاقاتیں کیں۔
کشمیر میں امن کو خطے کے امن سے منسوب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وفد کی دو اہم ملاقاتیں سپیکر اور وزیراعظم ترکی سے ہوئی۔بیرسٹر محسن رانجھا نے موثر انداز میں مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارہیت سے متعلق دلائل و شواہد دیے۔ترک وزیراعظم نے بیرسٹر محسن رانجھا کی بریفنگ کی حمایت کرتے ہوئے اہم اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ترک سپیکر نے گرینڈ نیشنل اسمبلی میں بھارتی جارہیت کے خلاف مزمتی قرارداد پیش کرنے پر اتفاق کیا۔ترک وزیراعظم نے بتایا کہ ترکی کشمیر کے تمام معملات کی مونیٹرنگ کررہا ہے۔ بن علی یلدرم نے کہا آئندہ او آئی سی کی 36ویں اجلاس میں کشمیر کی حق میں قرارداد منظور کریں گے۔بیرسٹر محسن رانجھا نے بھارت کا انتہا پسندانہ رویہ عالمی دنیا میں بے نقاب کرنے کی اصرار کی جس پر بن علی یلدرم نے او آئی سی کے اجلاس کے بعد عالمی میڈیا کے سامنے کشمیروں پر مظالم کے تصویری شواہد پر مبنی ایک سیمنار کی یقین دہانی کرا دی۔
جاری کردہ: ڈاکٹر آصف حنیف
میڈیا کوآرڈینیٹر، بیرسٹر محسن رانجھا۔

Pak Govt suspended 2 thousand plus suspected peoples identity.

حکومت نے شیڈول فورتھ میں شامل دو ہزار سے زائد افرادکی شہریت معطل کرکے شناختی کارڈبلاک کردیئے
فہرست نیکٹانے نادرا کوبھجوائی تھی

اسلام آباد:حکومت نےمولانااحمدلدھیانوی٬مولاناعبدالعزیزاورعلامہ مقصودڈومکی سمیت شیڈول فورتھ میں شامل دو ہزار سے زائد افرادکی شہریت معطل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈبلاک کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شیڈول فورتھ میں شامل مشتبہ افراد کے شناختی کارڈ مرحلہ واربلاک کئے جارہے ہیں۔پہلے مرحلے میں 2021ایسے افرادکے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں جوشیڈول فورتھ کے مشتبہ افراد میں شامل تھے۔

Pakistan have 85% of world kidney selling,Babar Nawaz says.

دنیا بھر میں ہونے والے گردوں کی خریدو فروخت کےکاروبار کا 85فیصد پاکستان میں ہوتا ہے, رکن قومی اسمبلی بابرنواز کا انکشاف,

اسلام آباد: دنیا بھرمیں گردوں کی خرید و فروخت کا غیر قانونی کاروبار ہو رہا ہے۔ اس گھناؤنے کاروبار کا 85 فیصد پاکستان میں ہونے اور اس میں بڑے بڑے سیاستدانوں اور اسپتالوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط میں رکن قومی اسمبلی بابر نواز نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 40 ہزار روپے کا گردہ خریدنے والے ایک غیرملکی ارب پتی نے کہا کہ گردہ بیچنے والی لڑکی شکر ادا کرے کہ اسے پیسے مل گئے، اب وہ چھ ماہ ہی زندہ رہ سکتی ہے۔ بابر نواز نے کہا کہ انہیں اس معاملے میں نہ پڑنے پر بلٹ پروف گاڑی اور دو کروڑ روپے رشوت کی پیش کش کی گئی۔
کمیٹی رکن کا مزید کہنا تھا کہ اعضاء کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف نئے قانون میں ملوث اسپتال پر پانچ کروڑ روپے جرمانہ جبکہ ڈاکٹروں اور انکے اہل خانہ کے اثاثے ضبط کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
 

Thursday, October 13, 2016

Rajanpur: Bus struck with 11KV electric wires in Rajanpur.

راجن پور: نواحی علاقہ نوشہرہ غربی کے قریب زائرین کی بس ہائی ٹرانسمیشن تاروں کی ٹکرا گئی, 5 افراد کی حالت نازک,

راجن پور کے نواحی علاقہ نوشہرہ غربی کے قریب مسافر بس بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن تاروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جھلس گئے, موصول شدہ اطلاعات کے مطابق ایک مسافر بس زائرین کے قافلے کو لیکر دربار حضرت حمزہ سلطان جا رہی تھی بس کی چھت پر کچھ افراد سوار تھے بس جب نوحی علاقہ نوشہرہ غربی کے قریب چٹول کے مقام پر پہنچی تو وہاں پر موجود ہائی ٹرانسمیشن تاروں سے چھت پر بیٹھا ایک مسافر ٹکرا گیا جس سے پورے بس میں کرنٹ آ گیا حادثے میں چھت پر بیٹھے پانچ افراد جھلس کر بے ہوش ہو گئے جن کو لوگوں نے مردہ سمجھ لیا, کسی مسافر کی طرف سے کال کرنے پر جب ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ مزکورہ افراد زندہ ہیں لیکن ان کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ان افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ حادثے میں دیگر معمولی زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے طبی امداد کے بعد موقع پر ہی فارغ کر دیا.

Wednesday, October 12, 2016

10 th Muharram al Haram Report ( by: Saeed Mazari Rajanpur)

راجن پور میں دس محرم الحرام کے جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر.
رپورٹ: سعید مزاری
راجن پور: ملک بھر کی طرح راجن پور میں بھی 10 محرم الحرام کا دن نواسہِ رسولؐ جگر گوشہِ حضرت علیؓ کی دین اسلام کی بقاء کیلئے لازوال قربانیوں کی یاد میں پورےعقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے , جگہ جگہ ماتم, نوحہ خوانی اور اعزادی جاری ہے, حضرت امام حسین سے والہانہ محبت کے اظہار کیلئے جلوس برآمد اور مجالس اعزا کا سلسلہ جاری ہے,
یوم عاشور شہداءِ کربلا کی یاد اور نواسہِ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور اہلبیت کی لازوال قربانیوں سے منسوب ہے, اہل اسلام اس روز شہداءِ کربلا کے غم میں نڈھال اور ماتم کناں ہوتا ہے, ملک بھر کی طرح راجن پور میں بھی 10 محرم کایوم عاشور پورے عقیدت واحترام کیساتھ منایا جا رہا ہے, ضلع کی تینوں تحصیلوں اور مضافاتی علاقوں میں دوسو سے زائد چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے جبکہ 68 کے قریب مرکزی جلوس برآمد ہوئے, جن میں سےبیشترجلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے اپنے منزل و مقصود کو پہنچ گئے جبکہ چند ایک اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں, روجھان مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوامحلہ قصائیاں میں جاکر اختتام پذیر ہوا, تو محمد پور کا روائتی جلوس سادات محلہ سے برآمد ہواجو امام بارگاہ کاظمیہ جا پہنچا, راجن پور کے روائتی جلوس بستی شیخاں, محلہ سادات سےبرآمد ہوکر محلہ کماندراں پراکھٹے ہو گئے جہاں مجلس اعزا کے بعد یہ تمام تر اکٹھ مرکزی جلوس کی شکل اختیار کر کے اپنی منزل مرکزی امام بارگاہ جعفریہ کی طرف رواں دواں ہے جہاں پر شام غریباں منعقد ہوگی, جبکہ کوٹمٹھن کا روائتی جلوس جو گزشتہ شام آستانہ پنوار سے برآمد ہوا تھا آستانہ چشتیاں پر رات قیام کے بعد آج صبح اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا اور مختلف راستوں سے گزرتا ہوا مدنی چوک پر اختتام پذیر ہوا, اسی طرح فاضل پور,عمرکوٹ,شاہوالی سے بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد ہوئے,جامپور کا مرکزی جلوس محلہ علی پور کے عسکریہ امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو اپنے روٹ پر چلتے ہوئے درہ باغ والا پہنچا جہاں اعزاداروں نے زنجیر زنی اور نوحہ خانی کی , ضلع بھر میں میں جلوسوں اورمجالس کو سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے پندرہ سو سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی پر معمور رہے, اس کے علاوہ سول ڈیفنس, بارڈر ملٹری پولیس کے جوان بھی موقع پر موجود ہیں , اعزاداروں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ریسکیو1122 اور محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی ہمہ وقت جلوسوں اور مجالس کے ساتھ ہیں اور اعزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کر رہے ہیں,
رپورٹ: سعید مزاری راجن پور

Tuesday, October 11, 2016

Rajan pur: search operation conducted by security forces in Rajanpur.

محرم الحرام کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پولیس, پاک فوج اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن, 5 مشتبہ افراد گرفتار.

رپورٹ: سعید مزاری.

راجن پور: محرم الحرام میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور مشتبہ افراد کی اطلاعات پر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن, 5 افراد مشتبہ افراد گرفتار, ایک موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی,
محرم الحرام میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرہ اور مشتبہ افراد کی خفیہ اطلاعات پر راجن پور شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا, راجن پور کے علاقہ بستی کھمبڑا میں کھیتوں سے ملنے والے بارودی مواد اور حساس اداروں کی طرف سے 9 یا 10 محرم کو ممکنہ دہشتگردی کی اطلاعات کے پیش نظر پولیس, پاک فوج کے جوانوں اور دیگر حساس اداروں نے مل کر راجن پور کی ہوٹلوں, ریستورانوں, ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈا کے گردونواح میں سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ مقامات کی تلاشی لی, ہوٹل اور ریستوران انتظامیہ سے مہمانوں کی آمدورفت کا ریکارڈ چیک کیا, اور وہاں پر موجود افراد کی بائیو میٹرک سسٹم سے ڈیٹا چیک کیا, سیکیورٹی فورسز کا یہ سرچ آپریشن رات گئے تک جاری رہا اور اس دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور ایک مشکوک موٹرسائیکل کو بھی قبضے میں لے لیا گیا, محرم الحرام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اس سرچ آپریشن میں پولیس, ایلیٹ فورس, حساس اداروں اور پاک فوج کے جوانوں نے حصہ لیا,