چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عطا بندیال کی طرف سے آڈیو لیکس پر حکومت کی طرف سے بناٸے گٸے کمیشن کو کام سے روکنے پر ن لیگ کی چیف ایگزیکٹو مریم نواز غصے میں آپے سے باہر ہوگٸیں۔
سماجی رابطوں کی ساٸٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہگار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ؟ یا چیف…
یاد رہے کہ حکومت نے چیف جسٹس کی ساس اور دیگر آڈیو لیک کے معاملے پر اپنی مرضی سے کمیشن بنادیا تھا جس کے سربراہ جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ کو بنایا گیا تھا۔ کمیشن کا معاملہ عدالت میں آیا تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کمیشن کو بدنیتی پر مبنی قرار دے کر کام کرنے سے روک دیا۔ مریم نواز چیف جسٹس کو ان کے ساس کی آڈیو لیک کے حوالےے سے جوابدہ قرار دے چکی ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل ان کے چچا، والد اور دیگر خاندان کے افراد اپنی اولادوں کے حوالے سے بھی جواب دینے سے انکار کرچکے ہیں۔کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ خود بھی حال ہی میں اپنی بیوی کے اثاثوں کے حوالے سے جوابدہ ہونے سے انکار کرچکے ہیں۔ تو ایسے میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو ان کی ساس کے آڈیو لیک پر جوابدہ قرار دینے کی منطق کچھ عجیب ہی لگتی ہے۔ یہ لنک آپ کیلٸے ہے۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment