محکمہ تعلیم سندھ کی دو کروڑ روپے سے زاٸد مالیت کی کئی گاڑیاں سابق وزرا کے پاس زیراستعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے
ان وزراء سے گاڑیاں واپس لینا محکمہ تعلیم سندھ کیلئے بہت مشکل ہوگیا۔ محکمہ تعلیم نے 12 گاڑیاں واپس کرنے کے لٸے چیف سیکریٹری سے مدد طلب کر لی
صوبائی محکمہ تعلیم کے افسران نےچیف سیکریٹری کو سابق وزرا اور افسران کے خلاف شکایت کردی
محکمہ تعلیم سندھ کے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق سابق وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر کے پاس جی ایس ڈی 948 اور جی ایس ڈی 157 ٹویوٹا کرولا دو گاڑیاں ہیں اسی طرح سابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے پچیرو ایچ جی 352 ابھی تک واپس نہیں کی
محکمہ تعلیم سندھ کے سابق اسپیشل سیکریڑی رفیعہ حلیم کے پاس جی ایس ای 617 کورولا گاڑی زیراستعمال ہے
جبکہ ایک سابق وزیر کے اسٹاف افسر خادم لغاری کے پاس بھی محکمے کی ملکیت جی ایس 5733 آلٹو کارزیراستعمال ہے
پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے ذاتی پی آر او اعجاز جونیجو کے پاس بھی محکمہ تعلیم ہی کی جی ایس ای 059 کرولا گاڑی ہے صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اعجاز جونیجو کے زیراستعمال گاڑی کیلئےپیٹرول اور دیگر اخراجات بھی محکمہ تعلیم ہی ادا کرتا تھا،
No comments:
Post a Comment