Add 1

Tuesday, October 18, 2016

Close vine shops in all over Provence, SHC ordered.

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں شراب کی غیر قانونی دکانیں بند کرانے کا حکم دیدیا

مانیٹرنگ ڈیسک:
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں شراب کی غیر قانونی دکانیں بند کرانے کا حکم دیدیا
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں شراب کی غیر قانونی دکانیں بند کرانے کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی شراب خانوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں ڈی جی ایکسائز نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ کراچی میں 120شراب خانون کے لائسنس ہیں جبکہ صرف ضلع جنوبی میں ہی 24لائسنس دیے گئے۔ ڈی جی ایکسائز کی رپورٹ کےمطابق ضلع جنوبی میں بیس ہزار اقلیتی افراد اور شراب کی 24 دکانیں ہیں۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو شراب کی تمام دکانیں فوری بند کرانے کا حکم سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ شراب کی دکان سارا سال کھلی رکھنے کا کون سا قانون ہے؟۔
عدالت کا کہناتھاکہ سال کے365دن شراب کی دکانوں کے لائسنس غیر قانونی ہیں اورحدود آرڈیننس کے تحت شراب اقلیتوں کے تہواروں پر دی جا سکتی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ضلع جنوبی میں شراب اقلیتوں کے نہانے کے بعد بھی بچ جائے گی،صرف اقلیتوں کے تہوار، ہولی ، کرسمس اوردیوالی سے پانچ روز قبل شراب دی جاسکتی ہے۔
عدالت نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ دو روز میں شراب خانوں کو بند کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے اور شراب کے لائسنس ری کال کر لیے جائیں جبکہ ڈی جی ایکسائز کو حکم دیا گیا کہ وہ شراب کے لائسنس ری کال کر کے رپورٹ آج ہی جاری کریں۔

High profile involvement in Nandi pur power project scandal,

ملک کی انتہائی اہم شخصیات بھی نندی پور پاور پراجیکٹ سکینڈل کی زد میں آگئے

۔نندی پور پاور پراجیکٹ اسکینڈل ،انتہائی اہم شخصیات بھی زد میں
 ایڈیشنل سیشن جج جمشید مبارک بھٹی کی عدالت میں درخواست پر بحث ہونا تھی تاہم درخواست دہندہ منظور قادر بھنڈر ایڈووکیٹ کے کلرک عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ منظور قادر بھنڈر ایڈووکیٹ ضروری کام کے سلسلہ میں دبئی گئے ہیں اسلئے درخواست کی سماعت ملتوی کی جائے ۔ عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، تھانہ اروپ میں درج مقدمہ کے مدعی کیپٹن ریٹائرڈ رانا مہتاب عالم اور ایڈمن انچارج نندی پور پاور پراجیکٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں آئل کی خریداری سمیت اہم ریکارڈ کے ضائع کئے جانے کے معاملہ میں مقدمہ تھانہ اروپ میں درج ہو ا ۔ پاور پراجیکٹ میں روزانہ کروڑوں اور ماہانہ اربوں روپے کا آئل استعمال کیا جا رہا ہے ، میڈیاپر چلنے والی خبروں سے خدشات پیدا ہو رہے ہیں کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر آئل کرپشن ہو رہی ہے ۔ ایف آئی آر بڑے لوگوں کو بچانے کے لئے اس انداز سے درج کروائی گئی کہ تفتیش کے بعد مقدمہ کو عدم پتہ کر کے داخل دفتر کر دیا جائے ۔

"No more Corruption" Nov.2 fixed for Islamabad shutdown,Imran khan

تاریخ تبدیل, اسلام آباد اب دو نومبر کو بند کرینگے, عمران خان

سٹاف رپورٹر:
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 'اسلام آباد بند کرنے' کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اگلے ماہ 2 نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل عمران خان نے 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا، تاہم بعدازاں انھوں نے اپنی تقریر میں اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ ’اسلام آباد کو بند‘ کرنے کی تاریخ میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 2 نومبر کو اسلام آباد بند کر دیں گے۔ احتجاج کی تاریخ میں تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وکلاء برادری کی وجہ سے تبدیلی کی گئی، جن کی پارٹی کے لیے بے شمار خدمات ہیں۔ عمران خان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ وہ پارٹی نہیں ہے جسے 2013 میں آپ نے ڈنڈے مارے تھے، اگر ہمیں پر امن رہنے دیا گیا تو ہمارا احتجاج پر امن ہوگا'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، لہذا میری گزارش ہے کہ ہمیں نہ روکا جائے'۔ اپوزیشن جماعتوں کے اسلام آباد احتجاج میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ 'ہم نے باقی پارٹیوں سے بھی ساتھ دینے کی اپیل کی لیکن سب نے اپنے اپنے بہانے سنا دیئے، اصل بات یہ ہے کہ ان کی لیڈر شپ کو دلچسپی نہیں ہے، زرداری اور نواز ایک ہی پلیٹ فارم پر ہیں جن کا مقصد عوام کو لوٹنا ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز کراچی میں ریلی کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو 27 دسمبر تک کا وقت دیا ہے لیکن یہ عوام کو گمراہ کرنے والی بات ہے کیوں کہ اندر سے یہ سب ملے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ 'میں تمام جماعتوں کے کارکنوں اور پاکستانی عوام کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں کہ جو بھی سمجھتا ہے کہ اس ملک کا نظام کرپٹ ہے وہ اس کے خلاف کھڑے ہوں اور ملک کو عدل انصاف کی جانب لے کر جائیں'۔

Get ready, bad news for Gas consumers

خبردار ہوشیار! پنجاب کے متعدد شہروں کو بڑی مصیبت کا سامنا، بر وقت تیاری کر لیں

مانیٹرنگ ڈیسک:
خبردار ہوشیار! پنجاب کے متعدد شہروں کو بڑی مصیبت کا سامنا، بر وقت تیاری کر لیں
موسم سرما میں پہلی مرتبہ صوبہ پنجاب کے تمام گھریلو صارفین کو رات 10 تا صبح 5 بجے تک گیس کی سپلائی بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیر پٹرولیم چاہد خاقان عباسی کی منظوری کے بعد وزارت پٹرولیم نے سوئی نادرن کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان جاری کردیاہے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پنجاب میں گیس کی طلب پوری کرنا بہت مشکل ہوچکا ہے، جس کے باعث دسمبر تا فروری پنجاب بھر کے گھریلو صارفین کو رات 10 تا صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی،گیس پریشر میں کمی کے باعث سوئی نادرن نے پنجاب کے بیشتر شہروں میں رات کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بند کردی ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گھریلو صارفین کو 40 فیصد گیس کی قلت کا سامنا ہے،وزیر پٹرولیم کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کے باوجود گھریلو صارفین کو بدترین گیس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑے گا، ایل این جی کی قیمت زیادہ ہونے کے باعث گھریلو صارفین کو سپلائی نہیں کی جاسکتی، ایل این جی صرف پاور سیکٹر، صنعتوں اور فرٹیلائزر کو سپلائی کی جارہی ہے،سوئی نادرن کمپنی حکام کے مطابق موسم سرما میں پنجاب کو 1 ارب 50 کروڑ کیوبک فٹ گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا، گھریلو صارفین کیلئے بچھائی گئی ٹرانسمیشن لائنیں بوسیدہ ہونے کے باعث گیس لاسز یا نقصان کی شرح بہت زیادہ بڑھ چکی ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعے ایل این جی کی فراہمی ممکن نہیں،ایم ڈی سوئی نادرن امجد لطیف نے بتایا کہ گذشتہ تین سال کے دوران سوئی نادرن ریجن میں 10 ارب روپے مالیت کی گیس چوری ہوئی، سوئی نادرن گیس چوری اور لیکج روکنے کیلئے کوشاں ہیں

Monday, October 17, 2016

Bilawal House media cell head threatened a TV Reporter, PFUJ demands notice.

بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے انچارج کی نجی چینل کے رپورٹر کو دھمکیوں پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا شدید ردعمل, نوٹس لینے کا مطالبہ.

سٹاف رپورٹر:

اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے بیورو چیف سچ نیوز کراچی زاہد کھوکھر کو انچارج بلاول ہاوس میڈیا سیل غلام قادر کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ 24گھنٹوں کے اندر واقعہ کا نوٹس لیکر ازلہ کریں ۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر علی رضا علوی اور جنرل سیکرٹری بلال ڈار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیا کو ریاست کو چھوتھا ستون قرار دیا جاتا ہے لیکن بعض سیاسی جماعتیں اسے دل سے قبول نہیں کرتیں ہیں ، ایک جانب ہمیں غیر ریاستی عناصر نشانہ بنتے ہیں تو دوسری طرف ریاستی عناصر دھمکیاں دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دس برسوں سے عالمی سطح پر صحافت کے حوالے سے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا شمار پہلے پانچ ملکوں میں ہو رہا ہے ،اوراب تک قتل ہو نے والے 119سے زائد صحافیوں و میڈیا ورکرز کے قاتلوں میں سے کسی ایک کو بھی قرار واقعی سزا نہیں دی جا سکی۔ اْنہوں نے کہا کہ بیورو چیف سچ نیوز کراچی زاہد کھوکھر کو حقایق عوام کے سامنے لانے کی پاداش میں بلاول ہاوس کراچی کے میڈیا سیل کے انچارج اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے خاوند غلام قادر کی جانب سے قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، اگربلا ول ہاوس کراچی کے میڈیا سیل کے انچارج یا پیپلز پارٹی کو زاہد کھوکھر کی کسی خبر کی صداقت پر اعتراض ہے تو وہ اس کی تردید یا کسی عدالتی فورم میں اس چیلنج کر سکتے ہیں ، آئین قانون ، جمہوریت یا مہذب معاشروں میں اس طرح سے کسی صحافی کی دھمکیاں دینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہذا ہم بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کی اعلی قیادت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس غیر جمہوری و غیر قانونی رویہ کا نوٹس لیتے ہوئے ازلہ کریں بصورت دیگر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

Khanpur: Buses Clash, A family lost 7 lives out of 10

خانپور: سہیجہ بس حادثہ, ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی جاں بحق ہو گئے,

سپیشل رپورٹر:
خانپور کے نواحی علاقہ سہیجہ کے قریب علی الصبح 2 مسافر بسوں میں تصادم کے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی جاں بحق ہو گئے, بدقسمت خاندان کے 10 افراد بس پر سوار تھے, دونوں بسیں تیزرفتاری کے باعث سامنے سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں ایک بس کراچی سے لاہور جا رہی تھی جبکہ دوسری بس فیصل آباد سے صادق آباد جا رہی تھی, صادق آباد سے روانہ ہونے والے کراچی سے لاہور ٹائم بس پر خانپور سے تعلق رکھنے والے طالبعلم بھی سوار تھے, واقعے کی اطلاع پر تمام تر قریبی سرکلز کی پولیس, ایمبولینسز, محکمہ صحت کی ٹیمیں اور ڈی سی او رحیمیار خان بھی موقع پر پہنچ گئے,
یادرہے کہ صبح چھے بجے پیش آنے والےحادثہ میں 30 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں,

Khanpur: 2 Buses clash,27 died 70 plus injured.

خان پور: رحیمیار خان اور خانپور کے نواحی علاقہ سہیجہ کے قریب دو بسوں میں خوفناک تصادم, 27 افراد جانبحق, 70 سے زائد زخمی,

سپیشل رپورٹر:
رحیمیار خان اور خانپور کے درمیان نواحی علاقہ سہیجہ کے قریب 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجہ میں کم سے کم 27 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے, جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں, واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بسوں کو کاٹ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو نکالنا شروع کر دیا, واقعے کے بعد قریبی ہسپتالوں سمیت رحیمیار خان اور خانپور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی, آخری اطلاعات تک امدادی سرگرمیاں جاری تھیں, وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی, افسوسناک واقعے میں دونوں بسوں کے ڈرائیورز بھی جاں بحق ہو گئے,

Sunday, October 16, 2016

ECP suspended membership of 336 MPA,MNA &Senators

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوںنکی تفصیل جمع نہ کروانے والے 336 ارکان کی رکنیت معطل کر دی,

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ وقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ وقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کر دی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں  22 سینیٹرز، 66 اراکین قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے 137، سندھ اسمبلی کے 49 اراکین شامل ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ارکان پارلیمنٹ قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، پیپلزپارٹی کے سینٹر سعید غنی، فہمیدہ مرزا، پی ٹی آئی کے اعظم سواتی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، بیرسٹر سیف سمیت حکومت کے کئی اہم رہنما شامل ہیں، جن میں وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی، سینیٹر نہال ہاشمی، سائرہ افضل تارڑ، خرم دستگیر، مائزہ حمید، طارق فجل چوہدری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی کے ایک ہزار ایک سو سے زائد ارکان کی اکثریت نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی تھی جن میں وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان بھی شامل ہیں تاہم جن ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائی ان کوگزشتہ کل تک کی مہلت دی گئی تھی۔

Saturday, October 15, 2016

Pakistani nation spent Rs.100 billion on 3G,4G internet. PTA Report.

پاکستانی قوم نے ایک سو ارب روپے تھری, فور جی انٹرنیٹ پر خرچ کر ڈالے, موبائل کمپنیوں کے وارے نیارے,

اسلام آباد... پاکستانی تھری اور فور جی انٹرنیٹ کے دیوانے نکلے۔ مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ میں تقریبا ایک سو ارب روپے ٹیلی کام کمپنیوں کی جیبوں میں ڈال دیئے۔ گذشتہ مالی سال میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ پر 98 ارب روپے اڑا دیئے جس سے ٹیلی کام کمپنیوں کے وارے نیارے ہو گئے۔ پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے تھری اور فور جی سروس سے27فیصداضافی کمائی کی پاکستان میں تیز انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ میں 452 ارب روپے ریونیو کمایا ۔ اس عرصے کے دوران ٹیلی کام سیکٹر میں 659 ملین ڈالرکاسرمایہ لگایاگیا پی ٹی اےکوگذشتہ مالی سال میں انٹرنیٹ صارفین کی 22ہزار866 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 99.6 فیصد نمٹا دی گئیں ۔