راجن پور کی تحصیل روجھان میں کاٹن فیکٹری کو آگ لگ گئی, کوئی جانی نقصان نہیں ہوا,
راجن پور کی تحصیل روجھان میں کاٹن فیکٹری کو آگ لگ گئی, ریسکیو اہلکار تین گھنٹے سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں, تفصیلات کے مطابق راجن پورکی تحصیل روجھان میں انڈس ہائی وے روڈ کے قریب واقع کاٹن فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری میں موجود کاٹن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا, آگ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ راجن پور سے بھی فائر برگیڈ کی گاڑی منگوا لی گئی, جو گزشتہ تین گھنٹوں سے آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم فیکٹری کے آس پاس پانی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو آگ بجھانے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے, فیکٹری کو آگ لگنے کی خبر سن کر اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو اہلکاروں کی معاون بن گئی, آخری خبریں آنے تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی,اہل علاقہ کے مطابق فیکٹری میں مقامی لوگوں کی کپاس پڑی تھی اور فیکٹری مالکان نے تاحال اس کی پیمنٹ نہیں کی تھی,ہمارے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مزکورہ آگ مبینہ طور پر فیکٹری انتظامیہ نے خود لگوائی ہے تاکہ ایک طرف انشورنس کلیم کیا جائے تو دوسری جانب مقامی لوگوں کا وہ قرضہ بھی ہضم کرلیا جائے جو انہوں نے عرصہ سے دینا ہے, شنید میں آیا ہےکہ مزکورہ فیکٹری نے مقامی لوگوں سے مختلف اوقات میں کروڑوں روپے کی کپاس لے کر ادائیگیاں روک رکھی تھیں.
This Blog is officially being supervise and administrating by Weeky Hamara Maqsad Multan ( A project of Rindaan Media Group Pakistan). Weekly HAMARA MAQSAD Multan is a one of Pakistan's especially south Punjab based news paper , which being publish under the editorial of well known and energetic Journalist Saeed Ahmad Mazari, Hamara Maqsad Multan has slogan of Hamara Maqsad Pakisatan which means that Pakistan' solidarity, Honour and its cultural over view stands first in all rspects.
Add 1
Sunday, October 23, 2016
Fire hit cotton factory in Rojhan
Saturday, October 22, 2016
News leakage issue, New tensions awaiting for PM Nawaz.
خبر لیک ہونے کا معاملہ, وعدہ معاف گواہ مل گیا وزیراعظم اور ان کے قریبی ساتھیوں کی مشکلات میں مزیداضافہ,
سوشل میڈیا نیوز:
وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم سیکرٹریٹ بدستور لیک ہونیوالی خبر کے اثرات کی لپیٹ میں ہے ۔ ذمہ دار ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ عرصہ دراز سے کام کرنیوالی ایک اہم شخصیت سب کچھ اگلنے پر تیار ہوگئی ہے ۔مذکورہ شخصیت پر حکومت دباؤ ڈال رہی تھی کہ وہ ساری ذمہ داری اپنے سر لے لے مگر اس نے قومی سلامتی سے متعلق ہونیوالی میٹنگ کے نوٹسز روزنامہ ڈان تک پہنچانے والے سارے کردار بے نقاب کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔
وزیراعظم کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید اور بیورو کریٹ فواد حسن فواد کیلئے مشکلات بڑھنے لگیں ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید ، فواد حسن فواد اور محی الدین وانی کی قربانی دیکر اسٹیبلشمنٹ کو راضی کرنا چاہتی تھی لیکن وزیراعظم میاں نواز شریف کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا تھا کہ کور کمانڈر اجلاس میں تمام ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے پر زور دیا گیا ہے اور ہمیں تمام ذمہ دار چاہیں ۔
ذرائع کے مطابق بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کیلئے عرصہ دراز سے خدمات سرانجام دینے والے ایک معتمد خاص نے وعدہ معاف گواہ بننے کی حامی بھرلی ہے چونکہ اس معتمد حاص کی فواد حسین فواد سے ذاتی رنجش بھی تھی مذکورہ شخص نوٹسز کی تیاری اور پھر انہیں ڈان تک پہنچانے کا عینی شاید ہے ۔ خبر رساں ادارے کو ملنے والی معلومات کے مطابق ان نوٹسز کولیک کرنے میں مرکزی کردار پرویز رشید ، فواد حسن فواد اور محی الدین وانی کا نام لیا جارہا ہے وزیراعظم میاں نواز شریف جس روز آذربائیجان روانہ ہورہے تھے تو فواد حسن فواد بھی ساتھ جانے کیلئے نور خان ایئر بیس پہنچ چکے تھے مگر پھر روانگی سے تھوڑی دیر پہلے ایک ٹیلی فون کال کے بعد فواد حسن فواد کوواپس وزیراعظم سیکرٹریٹ بھیج دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد اور محی الدین وانی نوشتہ دیوار پڑھ چکے ہیں وفاقی حکومت ان دونوں کی نقل وحرکت پر نظر بھی رکھے ہوئے ہے مگر تحقیقات کرنے والے نوٹس لیک کرنے والے تمام کرداروں تک پہنچ چکے ہیں واضح رہے کہ مشاہد اللہ خان کو ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف بولنے کیلئے مواد وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے سیکرٹری محی الدین وانی نے لفافے کی شکل میں دیا تھا اور اس لفافے کے اندر بی بی سی کے نمائندے کو جو جواب دیئے جا نے تھے وہ تحریر تھے اس حوالے سے سات اگست 2015ء کو احسن اقبال نے مشاہد اللہ کو کہا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس جا کر ٹاکنگ پوائنٹس لے لیں مشاہد اللہ خان وہاں جا کر مریم نواز سے ملے جنہوں نے مشاہد اللہ کو محی الدین وانی کی طرف بھیج دیا جس نے انہیں ٹاکنگ پوائنٹس والا لفافہ دیا ۔
بی بی سی کو انٹرویو کے بعد مشاہد اللہ خان پر دباؤ بڑھنا شروع ہوا تو پرویز رشید نے انہیں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا کہ آپ استعفیٰ دے دیں مشاہد اللہ خان اس وقت بیرون ملک دورے پر مالدیپ میں تھے مشاہد اللہ خان نے پرویز رشید کو کھری کھری سنائیں کہ میں نے وہی بوالا جو مجھے بولنے کو کہا گیا جب مشاہد اللہ وطن واپس آئے تو ان کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے خصوصی لنچ کا اہتمام کیا گیا جہاں پر وزیراعظم نے انہیں اپنا ہدف حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ آپ کے کام پہلے سے بھی زیادہ ہونگے محض دکھاوے کے لئے آپ سے قلمدان واپس لیا جارہا ہے آپ کے عزیز واقارب کو پی آئی اے میں پہلے بھی پرکشش عہدے دیئے تھے اور اب مزید عہدے دیئے جائیں گے ۔
مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی کچن کابینہ محض دکھاوے کیلئے پرویز رشید اور فواد حسن فواد کی قربانی کیلئے تیار نظر آتی ہے مگر دوسری طرف ملکی سلامتی کے ادارے ان چہروں کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں جو پے درپے اپنے ہی دفاعی ادارے پردانستہ حملے کروا کر خود کو معصومیت کا سرٹیفکیٹ دیناچاہتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہ کا بیان منظر عام پر آتے ہی ملک میں ایک نیا سیاسی بھونچال آئے گا ۔
Friday, October 21, 2016
Hackers steal 32lac debt cards data from Indian banks.
نامعلوم ہیکرز نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا, مختلف بھارتی بنکوں کے 32 لاکھ ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری کرلیا گیا,
ٹی وی رپورٹ:
نئی دہلی : بھارت پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ کرتا رہا جبکہ نامعلوم ہیکرز نے ہندوستانی بینکوں پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کر کے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری کا غرور اور انڈین سیکیورٹی کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوڑ دیا ،بھارت میں 32لاکھ سے زائد ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ جبکہ 30لاکھ سے زائد ڈیبٹ کا رڈز کی خفیہ معلومات چوری ہو چکی ہیں ،حملے کی اہم بات یہ ہے کہ جن صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا ان میں زیادہ تعداد ان صارفین کی بتائی جارہی ہے جن کا تعلق فوج اور سیکیورٹی اداروں سے ہے ،بھارتی بینکوں نے تاریخ کے بڑے سائبر حملے کے بعد صارفین سے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرنے یا پھر پن کوڈ بدلنے کی درخواست کر دی ۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق بھارت میں قریب 32 لاکھ ڈیبٹ کارڈ زپر خطرہ منڈلا گیا ہے، ملک کے کئی بینکوں سے صارفین کے خفیہ ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بینکوں نے اپنے صارفین سے اے ٹی ایم کارڈز تبدیل کرنے یا پھر اس کا پن کوڈ تبدیل کرنے کے لئے کہا گیا ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق اسے ہندوستانی بینکوں پر اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ بتایا جا رہا ہے۔تقریبا 30 لاکھ بینک صارفین کے ڈیبٹ اور اے ٹی ایم کارڈ زکے ڈیٹا چوری ہو نے کے انکشاف کے بعد حکام کے ہوش اڑ گئے ہیں۔اس معاملے کی سنجیدگی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی) نے اب تک تقریبا 6 لاکھ لوگوں کے بینک کارڈ زکو بلاک کر دیا ہے،ایس بی آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ جن 6 ملین صارفین کے کارڈ بلاک ہو چکے ہیں، ان کونئے کارڈ ز بنا کر دیے جائیں گے،وہیں تقریبا 10 بینکوں نے اس کی شکایت سائبر کرائم سیل سے کی ہے۔
Accidents claimed 7 death in 48 hours in Rajanpur.
راجن پور :ضلع بھر میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجےمیں پیٹرولنگ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جان بحق چھ زخمی ہو گئے،،،
رپورٹ, الیاس گبول راجنپور:
راجن پور :ضلع بھر میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجےمیں پیٹرولنگ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جان بحق چھ زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ضلع راجن پور میں مختلف ٹریفک حادثات کے رونما ہوئے جس کےنتیجے میں پیٹرولنگ پولیس اہلکار شریف سمیت 7 افراد جان بحق اور چھ زخمی ہوئے،، رانا فارم کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈبل کیبن ڈالے کی ٹکر سے موٹر سوار پیٹرولنگ پولیس اہلکار شریف اور ہاشم نامی شخص موقع ہر جان بحق ہوگئے، تھانہ گوٹھ مزاری پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ڈالہ قبضہ میں لے لیا دوسری جانب روجھان ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ دو موٹر سواروں کو کچل دیا دونوں موقع پر جان بحق ہوگئے روجھان پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، کوٹلہ نصیر کے قریب گھاس سے لدی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں 2افراد جانبحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 مدد سے ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور منتقل کردیا گیا،کوٹلہ عیسن کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے ڈالے کو ٹکر ماردی حادثے کےنتیجے میں ڈارئیور جان بحق ایک شخص زخمی جنہیں ڈی ایچ کیو راجن پور منتقل کردیا گیا واضع رہے آئے روز حادثات کا موجب انڈس ہائے پر ٹریفک کا رجحان ہے جس کی وجہ سے ےٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے امر یہ ہے انڈس ہائی وے کو چوڑا کر کے ون وے میں تبدیل کیا جائے تاکہ آئے روز ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہوسکے.
Chiniot Police caught weapons smuggler's head,
چنیوٹ پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی اسلحہ سمگلنگ کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار ,
نیوز ایجنسیاں:
چنیوٹ: پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی اسلحہ سمگلنگ کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار ,7 اے کے 47 ایس ایم جی کلاشنکوف ۔ 18 جدید خود کار ساختہ کلاشنکوف ۔ خود کار پسٹل 73 اور 22000ہزار گولیاں برآمد, درہ آدم خیل سے پنجاب کو اسلحہ سپلائی کرنیوالا ہری پور کا رہائشی ملزم شفیق خالد سابق پولیس اہلکار ہے جو پولیس کی نوکری سے برخاست ہوچکا ہےیہ اسلحہ درہ آدم خیل سے لاکر ساہیوال سپلائی ہونا تھا پہلے بھی ساہیوال گوجرانوالہ ,گجرات اسلحہ سپلائی کیا جاچکا ہے ڈی پی او مستنصر فیروز کی میڈیا سے گفتگو, اس کاروائی میں ایس ایچ او سٹی ظفر اقبال وٹو ۔ایس ایچ او صدر رانا عمر درازنے اور ان کی پوری ٹیم نےبہت محنت کر کے شہر کو کسی بڑی کاروائی سے بچا لیا.
Sindh Govt to vacate 1000 flats of Worker Welfare.
وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا ورکرز ویلفئیر فلیٹس خالی کرانے کا حکم
نمائندہ ہمارا مقصد:
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے ورکرز ویلفئیر فلیٹس خالی کرانے کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ اس ضمن میں کوئی حیلہ بہانہ قبول نہیں کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گلشن معمار میں ایک ہزار 1000ورکرزویلفیئر کے فلیٹس ہیں جنہیں فوری طور پر خالی کروایا جائے گایہ فلیٹس مزدوروں کیلئے تعمیر کئے گئے تھے،لیکن ان میں غیر متعلقہ لوگ رہائش پذیر ہیں انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو سختی دے حکم دیتے ہوئے کہا کہ مزکورہ فلیٹس فوری طور پرخالی کروا کر انہیں رپورٹ دی جائے.
Lodhran Police caught facebook kidnapers gang.
فیس بک پر دوستی کرکے اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ کا خاتون رکن گرفتار,
نمائندہ ہمارامقصد:
لودھراں : فیس بک پر دوستی کرنے والے نوجوان ہوشیارہوجائیں, کیونکہ فیس بک پر دوستی کرکےموبائل فون پر میٹھی میھٹی باتیں کرنے والی حسینہ اغواکاروں کی ایجنٹ بھی ہو سکتی ہے. لودھراں میں نوجوانوں کودوستی کرکے اغوا برآے تاوان وصول کرنے والے گروہ کا انکشاف, تفصیلات کے مطابق فیس بک پر فیک آی ڈی کے ذریعے دوستی کرکے نوجوانوں کواغوا کرکے تاوان لینے والا گروہ لودھراں پولیس نے پکڑ لیا گروہ کی سرغنہ جمیلہ نامی خاتون نے
لودھراں کے محمد سلیم کو فون پر میٹھی میٹھی باتیں کرکے سوات ملنے کےلیے بلا لیا دل کے ہاتھوں مجبور سلیم دوڑا چلا گیا دوستی کرنے والی سوات کی حسینہ اغواکاروں کا سرغنہ نکلی, جس نے ساتھیوں کے ہمراہ سلیم کو اغوا کر لیا اور سلیم کے گھر والوں سے 20 لاکھ تاوان مانگ لیا لودھراں پولیس نے حکمت عملی کا مظاہرہ کیا اور اغوا کاروں کوگروہ کی سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا اور مغوی کو بازیاب کروالیا ملزمان کا فیس بک دوستی کے ذریعے متعدد وارداتوں کا اعتراف سلیم کے والدین سے لیے گیے 3 لاکھ بھی برآمد کرلیےملزمان سےتفتیش جاری ہےمزید سنگین انکشاف متوقع ہیں.
Thursday, October 20, 2016
Baldia Town incident links to Governor House, Mustafa Kamal said
پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال گورنر سندھ پر برس پڑے, بلدیہ ٹاؤن واقعے کے تانے بانے گورنر ہاؤس سے جا ملتے ہیں, مصطفیٰ کمال.
نیوزایجنسیاں:
کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن واقعے کے تانے بانے گورنر ہاؤس سے جا ملتے ہیں, میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معزرت کے ساته میرے منہ سے عشرت نکلتا ہی نہیں جب میں رشوت کہوں سمجھ کہ جانا عشرت کہہ رہا ہوں, انہوں نے کہا کہ 12 مئی کو رینجرز اور پولیس سمیت سب ادارےعشرت العباد کے ماتحت تھے، 12 مئی 2007 کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم گورنر ہاؤس میں قائم تھا، 12 مئی کو گورنر صاحب کراچی کی تمام انتظامیہ کو خود ڈیل کررہے تھے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ 12 مئی کے ذمے داروں کو چوکوں پر لٹکا نے کی بات کرنیوالا خود ذمے دار ہے، 12 مئی کے کیس کو کھول کر از سر نو تحقیقات کی جائیں، 12 مئی کو 53 افراد مارے گئے ، عشرت العباد پھر بھی گورنرشپ کے عہدے پر رہے،پی ایس پی سربراہ نے انکشاف کیا کہ گورنرعشرت العباد کو 12 مئی کے واقعات کا پہلے سے علم تھا،عشرت العباد خود جے آئی ٹی بنائیں،جو کہتا ہے 12 مئی کے ذمے داروں کو چوکوں پر لٹکاؤں گا،وہ خود ذمے دار ہے،مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے گئے الزام پر جےآئی ٹی بنائی جائے، جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی لعنت ہو،اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو مجھ پر بھی اللہ کی لعنت ہو،گورنر سندھ معزز شخصیات کےپیچھے چھپنا چاہتے ہیں،بلدیہ ٹاؤن سانحے کی ازسر نوتحقیقات کرائی جائے،گارنٹی کیساتھ کہتاہوں تحقیقات شروع ہوئی توسرے گورنرہاؤس سےملیں گے12 مئی کا سانحہ گزر گیا، گورنری قائم رہی اور کوئی آواز بھی نہ اٹھائی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر سندھ عشرت العباد کی دہری شہریت پرفوری کارروائی کی جائے ،عشرت العباد بانی ایم کیو ایم سے رابطے میں ہیں اورا نہیں محسن قرار دیتے ہیں گورنر سندھ عشرت العباد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہم سب کوبانی متحدہ نےرکن پارلیمنٹ بنایا،لیکن پاکستان مخالف نعرہ منظورنہیں،مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گورنر سندھ برطانیہ سے پیسے لیتے ہیں اور یہ پیسےبرطانوی حکومت تب دیتی ہےجب آپ بیروزگارہوں عشرت العباد آپ نے برطانوی حکومت سے بھی جھوٹ بول رکھا ہے،اسی بات پر آپ صادق و امین نہیں رہے 5سال تک آپ نےڈکلیئرنہیں کیاتھا کہ میرےپاس اب روزگارہےآج بھی عشرت العبادبرطانیہ حکومت سے جھوٹ بول رہے ہیں،آج بھی عشرت العبادبرطانیہ حکومت سےایک ہزارپاؤندماہانہ وظیفہ لےرہےہیں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بی بی سی نیوزاورٹیلی گراف کی رپورٹ بھی میرے پاس ہےانکی دوہری شہریت پرفوراایکشن لیاجائے.
Wednesday, October 19, 2016
More then 50 died in Miyanmar
میانمر میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی,
نیٹ نیوز:
ینگون: بی بی سی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ میانمر کی دریا میں ڈوب جانے والی کشتی کے 50 سوار جانبحق ہو گئے ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش ابھی جاری ہے, رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دریا میں ڈوب کر مرنے والے کشتی سواروں میں سب سے زیادہ تعداد عورتوں کی ہے چند روز پہلے دریا میں ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس پر متعدد افراد سوار تھے, اب تک کی اطلاعات کے مطابق 50 افراد کے مرنے کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ باقی افراد کی تلاش کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں,.