آرمی چیف کادورہ کوئٹہ, پولیس سینٹر پر حملے میں مارے جانے والے ایک دہشتگرد کی تصویر جاری, کوئٹہ پولیس سینٹر پر حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے ایک دہشتگرد کی تصویر جاری کر دی گئی, گذشتہ شب کچھ دہشتگردوں نے کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کر دیا تھا, مسلح دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سنٹر کے ہاسٹل میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی وہاں پر موجود اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی تو دو دہشتگردوں نے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ باقی پولیس اہلکاروں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ کرتے رہے, اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا جبکہ باقی خودکش دھماکوں میں جہنم واصل ہوئے, واقع کے بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی کوئٹہ پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا, اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی. جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کی تمام کارروائیوں کے اصل کرداروں تک پہنچ کر انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم بھی دہرایا.
This Blog is officially being supervise and administrating by Weeky Hamara Maqsad Multan ( A project of Rindaan Media Group Pakistan). Weekly HAMARA MAQSAD Multan is a one of Pakistan's especially south Punjab based news paper , which being publish under the editorial of well known and energetic Journalist Saeed Ahmad Mazari, Hamara Maqsad Multan has slogan of Hamara Maqsad Pakisatan which means that Pakistan' solidarity, Honour and its cultural over view stands first in all rspects.
Add 1
Tuesday, October 25, 2016
Quetta: Terorists attacked on Police training center, more then 60 martyred.
دہشتگردوں کا کوئیٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ 60 سے زائد جوان شہید, 120زخمی ہونے کی اطلاعات,
کوئٹہ: لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نےسریاب روڈ پر پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور ہاسٹل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی آخری اطلاعات موصول ہونے تک 60 سے زائد پولیس جوان شہید جبکہ 120 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مقابلے میں 3 دہشتگردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کےبعد فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوتا رہا کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور سینٹر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جب کہ مسلح افراد ہاسٹل کی طرف چلے گئے۔ پولیس حکام نے ٹریننگ سینٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹر پر 5 سے 6 دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے اور فائرنگ کرتے ہوئے ہاسٹل کی جانب گئے ہیں، حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے سینٹر میں داخل ہوئے اور اس دوران سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے بھی فائرنگ کردی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا سلسہ شروع ہوگیا۔ پولیس ٹریننگ سینٹر کے نیو ہاسٹل پر حملہ کیا گیا ہے جہاں 200 سے 250 اہلکار زیر تربیت ہیں۔
فائرنگ کی اطلاعات ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سینٹر کو چاروں طرف سے گھیر لیا پولیس کمانڈوز اور ایف سی کے اہلکار ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوگئے جن کا دہشت گردوں سے مقابلہ جاری ہے۔
صوبائی حکومت نے ٹریننگ سینٹر پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی شہر بھر کے اسپتالوں مین ایمرجنسی نافذ کردی ہے جب کہ شہر سے مزید پولیس کی نفری کو فوری طور پر ٹریننگ سینٹر طلب کرلیا گیا ہے۔ فورسز نے ٹریننگ سینٹر کے اطراف کے علاقوں کو بھی سیل کردیا اور علاقے میں ٹریفک کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی ٹریننگ سینٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے ٹریننگ سینٹر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان اور ڈی آئی جی کوئٹہ سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس کو دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکارروائی اور زیر تربیت اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور فوری طور پر انسداد دہشت گردی فورس کو وہاں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق دہشتگرد کارروائی کے دوران افغانستان سے مسلسل ہدایات لیتے رہے اور ان افغانستان سے رابطہ رہا, ابتدائی طور پر دہشتگردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے بتایا گیا جن کی تعداد 6 کے قریب بتائی گئی.
Monday, October 24, 2016
Modi and Nawaz has tie to defame Pak Army, Imran Khan
سرحدی کشیدگی مودی,نواز گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے, اسلام آباد دھرنے میں دس لاکھ افراد شریک ہونگے, عمران خان,
سوشل میڈیا نیوز:
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مودی پاک فوج کو بدنام کررہے ہیں ، جب بھی حکومت کے خلاف کچھ ہوتا ہے سرحد پر فائرنگ شروع ہوجاتی ۔ 10 لاکھ افراد لے کر اسلام آباد جارہا ہوں ،نواز شریف کو اب جدہ جانے کا وقت نہیں ملے گا۔تفصیلات کے مطابق کپتان آج درگئی میں میدان سجانے کے لئے روانگی سے پہلے میڈیا کے سامنے حکومت پر خوب گرجے برسے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مودی کا بیانیہ ایک ہی ہیں، پاکستان کی فوج پر جو حملے ہورہے ہیں اس کے لئے مودی نواز شریف کو سپورٹ کررہا ہے۔ جب بھی نواز شریف کے خلاف کچھ ہوتا ہے تو ایل او سی پر فائرنگ شروع ہوجاتی ہے، ان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اب یہ حربہ استعمال کیا جا راہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت نے پاکستان کی سکیورٹی کو اتنا نقصان پہنچایا ہے جس کی حد نہیں، اب تک اس چیز کا نہیں پتا چل سکا کہ بات کہاں سے لیک ہوئی ۔اپنی فوج کو اکیلا کرنا کہاں کی محب وطنی ہے؟ کپتان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع کا کام ہے کہ آئی ایس آئی اور فوج کے خلاف بیان کا جواب دے لیکن وزیر دفاع صرف نواز شریف کے خلاف بیان کا جواب دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارا پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ جس نے سیکورٹی لیکس کی ہیں اسے سامنے لایا جائے۔عمران نےوزرا کے الزاما ت کا جواب دیتے ہوئے کہا حکومتیں الزامات نہیں لگاتیں ،کارروائی کرتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ6 ماہ سے خود کو احتساب کے لئے پیش کررہےہیں اگر انہوں نے کرپشن کی ہے تو احتساب کیوں نہیں کرتے؟ آج تک ایک نوٹس بھی نہیں ملا، اگر ان کے خلاف کوئی بات ہے تو پکڑا جائے لیکن بلیک میل نہ کیا جائے۔کپتان نے اس بات کا دعوا کیا کہ جس طرح کی عوام اسلام آباد آرہی ہے اسے کوئی نہیں روک سکتا،دو نومبر کو کم از کم دس لاکھ افراد دھرنے میں شامل ہوں گے اور حکومت کچھ نہ کر سکے گی۔
Former President Musharaf's tenure was better then PPP and PMLN. Says Khawaja Izhar
پرویز مشرف کا دور بہت بہتر تھا, خواجہ اظہارالحسن
مانیٹرنگ ڈیسک:
کراچی: بلا خوف کہتے ہیں کہ مشرف صاحب کا دور بعد کے دونوں ادوار سے بہت زیادہ اچھا تھا۔ ہمیں موجودہ حکمران مشرف صاحب کی یاد دلاتے ہیں۔یہ بات ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں,ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا دور حکومت بہت اچھا تھا لیکن بعد کی حکومتوں نے ہمیں مایوس کیا اور پیلپز پارٹی اور نواز حکومت کے اقدامات نے ہمیں مشرف دور کی یاد دلا دی, موجودہ حکمرانوں کا رویہ ہمیں مشرف دور کی یاد رہی ہے.
Sunday, October 23, 2016
Fire hit cotton factory in Rojhan
راجن پور کی تحصیل روجھان میں کاٹن فیکٹری کو آگ لگ گئی, کوئی جانی نقصان نہیں ہوا,
راجن پور کی تحصیل روجھان میں کاٹن فیکٹری کو آگ لگ گئی, ریسکیو اہلکار تین گھنٹے سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں, تفصیلات کے مطابق راجن پورکی تحصیل روجھان میں انڈس ہائی وے روڈ کے قریب واقع کاٹن فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری میں موجود کاٹن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا, آگ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ راجن پور سے بھی فائر برگیڈ کی گاڑی منگوا لی گئی, جو گزشتہ تین گھنٹوں سے آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم فیکٹری کے آس پاس پانی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو آگ بجھانے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے, فیکٹری کو آگ لگنے کی خبر سن کر اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو اہلکاروں کی معاون بن گئی, آخری خبریں آنے تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی,اہل علاقہ کے مطابق فیکٹری میں مقامی لوگوں کی کپاس پڑی تھی اور فیکٹری مالکان نے تاحال اس کی پیمنٹ نہیں کی تھی,ہمارے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مزکورہ آگ مبینہ طور پر فیکٹری انتظامیہ نے خود لگوائی ہے تاکہ ایک طرف انشورنس کلیم کیا جائے تو دوسری جانب مقامی لوگوں کا وہ قرضہ بھی ہضم کرلیا جائے جو انہوں نے عرصہ سے دینا ہے, شنید میں آیا ہےکہ مزکورہ فیکٹری نے مقامی لوگوں سے مختلف اوقات میں کروڑوں روپے کی کپاس لے کر ادائیگیاں روک رکھی تھیں.
Saturday, October 22, 2016
News leakage issue, New tensions awaiting for PM Nawaz.
خبر لیک ہونے کا معاملہ, وعدہ معاف گواہ مل گیا وزیراعظم اور ان کے قریبی ساتھیوں کی مشکلات میں مزیداضافہ,
سوشل میڈیا نیوز:
وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم سیکرٹریٹ بدستور لیک ہونیوالی خبر کے اثرات کی لپیٹ میں ہے ۔ ذمہ دار ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ عرصہ دراز سے کام کرنیوالی ایک اہم شخصیت سب کچھ اگلنے پر تیار ہوگئی ہے ۔مذکورہ شخصیت پر حکومت دباؤ ڈال رہی تھی کہ وہ ساری ذمہ داری اپنے سر لے لے مگر اس نے قومی سلامتی سے متعلق ہونیوالی میٹنگ کے نوٹسز روزنامہ ڈان تک پہنچانے والے سارے کردار بے نقاب کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔
وزیراعظم کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید اور بیورو کریٹ فواد حسن فواد کیلئے مشکلات بڑھنے لگیں ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید ، فواد حسن فواد اور محی الدین وانی کی قربانی دیکر اسٹیبلشمنٹ کو راضی کرنا چاہتی تھی لیکن وزیراعظم میاں نواز شریف کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا تھا کہ کور کمانڈر اجلاس میں تمام ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے پر زور دیا گیا ہے اور ہمیں تمام ذمہ دار چاہیں ۔
ذرائع کے مطابق بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کیلئے عرصہ دراز سے خدمات سرانجام دینے والے ایک معتمد خاص نے وعدہ معاف گواہ بننے کی حامی بھرلی ہے چونکہ اس معتمد حاص کی فواد حسین فواد سے ذاتی رنجش بھی تھی مذکورہ شخص نوٹسز کی تیاری اور پھر انہیں ڈان تک پہنچانے کا عینی شاید ہے ۔ خبر رساں ادارے کو ملنے والی معلومات کے مطابق ان نوٹسز کولیک کرنے میں مرکزی کردار پرویز رشید ، فواد حسن فواد اور محی الدین وانی کا نام لیا جارہا ہے وزیراعظم میاں نواز شریف جس روز آذربائیجان روانہ ہورہے تھے تو فواد حسن فواد بھی ساتھ جانے کیلئے نور خان ایئر بیس پہنچ چکے تھے مگر پھر روانگی سے تھوڑی دیر پہلے ایک ٹیلی فون کال کے بعد فواد حسن فواد کوواپس وزیراعظم سیکرٹریٹ بھیج دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد اور محی الدین وانی نوشتہ دیوار پڑھ چکے ہیں وفاقی حکومت ان دونوں کی نقل وحرکت پر نظر بھی رکھے ہوئے ہے مگر تحقیقات کرنے والے نوٹس لیک کرنے والے تمام کرداروں تک پہنچ چکے ہیں واضح رہے کہ مشاہد اللہ خان کو ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف بولنے کیلئے مواد وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے سیکرٹری محی الدین وانی نے لفافے کی شکل میں دیا تھا اور اس لفافے کے اندر بی بی سی کے نمائندے کو جو جواب دیئے جا نے تھے وہ تحریر تھے اس حوالے سے سات اگست 2015ء کو احسن اقبال نے مشاہد اللہ کو کہا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس جا کر ٹاکنگ پوائنٹس لے لیں مشاہد اللہ خان وہاں جا کر مریم نواز سے ملے جنہوں نے مشاہد اللہ کو محی الدین وانی کی طرف بھیج دیا جس نے انہیں ٹاکنگ پوائنٹس والا لفافہ دیا ۔
بی بی سی کو انٹرویو کے بعد مشاہد اللہ خان پر دباؤ بڑھنا شروع ہوا تو پرویز رشید نے انہیں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا کہ آپ استعفیٰ دے دیں مشاہد اللہ خان اس وقت بیرون ملک دورے پر مالدیپ میں تھے مشاہد اللہ خان نے پرویز رشید کو کھری کھری سنائیں کہ میں نے وہی بوالا جو مجھے بولنے کو کہا گیا جب مشاہد اللہ وطن واپس آئے تو ان کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے خصوصی لنچ کا اہتمام کیا گیا جہاں پر وزیراعظم نے انہیں اپنا ہدف حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ آپ کے کام پہلے سے بھی زیادہ ہونگے محض دکھاوے کے لئے آپ سے قلمدان واپس لیا جارہا ہے آپ کے عزیز واقارب کو پی آئی اے میں پہلے بھی پرکشش عہدے دیئے تھے اور اب مزید عہدے دیئے جائیں گے ۔
مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی کچن کابینہ محض دکھاوے کیلئے پرویز رشید اور فواد حسن فواد کی قربانی کیلئے تیار نظر آتی ہے مگر دوسری طرف ملکی سلامتی کے ادارے ان چہروں کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں جو پے درپے اپنے ہی دفاعی ادارے پردانستہ حملے کروا کر خود کو معصومیت کا سرٹیفکیٹ دیناچاہتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہ کا بیان منظر عام پر آتے ہی ملک میں ایک نیا سیاسی بھونچال آئے گا ۔
Friday, October 21, 2016
Hackers steal 32lac debt cards data from Indian banks.
نامعلوم ہیکرز نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا, مختلف بھارتی بنکوں کے 32 لاکھ ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری کرلیا گیا,
ٹی وی رپورٹ:
نئی دہلی : بھارت پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ کرتا رہا جبکہ نامعلوم ہیکرز نے ہندوستانی بینکوں پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کر کے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری کا غرور اور انڈین سیکیورٹی کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوڑ دیا ،بھارت میں 32لاکھ سے زائد ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ جبکہ 30لاکھ سے زائد ڈیبٹ کا رڈز کی خفیہ معلومات چوری ہو چکی ہیں ،حملے کی اہم بات یہ ہے کہ جن صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا ان میں زیادہ تعداد ان صارفین کی بتائی جارہی ہے جن کا تعلق فوج اور سیکیورٹی اداروں سے ہے ،بھارتی بینکوں نے تاریخ کے بڑے سائبر حملے کے بعد صارفین سے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرنے یا پھر پن کوڈ بدلنے کی درخواست کر دی ۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق بھارت میں قریب 32 لاکھ ڈیبٹ کارڈ زپر خطرہ منڈلا گیا ہے، ملک کے کئی بینکوں سے صارفین کے خفیہ ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بینکوں نے اپنے صارفین سے اے ٹی ایم کارڈز تبدیل کرنے یا پھر اس کا پن کوڈ تبدیل کرنے کے لئے کہا گیا ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق اسے ہندوستانی بینکوں پر اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ بتایا جا رہا ہے۔تقریبا 30 لاکھ بینک صارفین کے ڈیبٹ اور اے ٹی ایم کارڈ زکے ڈیٹا چوری ہو نے کے انکشاف کے بعد حکام کے ہوش اڑ گئے ہیں۔اس معاملے کی سنجیدگی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی) نے اب تک تقریبا 6 لاکھ لوگوں کے بینک کارڈ زکو بلاک کر دیا ہے،ایس بی آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ جن 6 ملین صارفین کے کارڈ بلاک ہو چکے ہیں، ان کونئے کارڈ ز بنا کر دیے جائیں گے،وہیں تقریبا 10 بینکوں نے اس کی شکایت سائبر کرائم سیل سے کی ہے۔
Accidents claimed 7 death in 48 hours in Rajanpur.
راجن پور :ضلع بھر میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجےمیں پیٹرولنگ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جان بحق چھ زخمی ہو گئے،،،
رپورٹ, الیاس گبول راجنپور:
راجن پور :ضلع بھر میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجےمیں پیٹرولنگ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جان بحق چھ زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ضلع راجن پور میں مختلف ٹریفک حادثات کے رونما ہوئے جس کےنتیجے میں پیٹرولنگ پولیس اہلکار شریف سمیت 7 افراد جان بحق اور چھ زخمی ہوئے،، رانا فارم کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈبل کیبن ڈالے کی ٹکر سے موٹر سوار پیٹرولنگ پولیس اہلکار شریف اور ہاشم نامی شخص موقع ہر جان بحق ہوگئے، تھانہ گوٹھ مزاری پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ڈالہ قبضہ میں لے لیا دوسری جانب روجھان ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ دو موٹر سواروں کو کچل دیا دونوں موقع پر جان بحق ہوگئے روجھان پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، کوٹلہ نصیر کے قریب گھاس سے لدی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں 2افراد جانبحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 مدد سے ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور منتقل کردیا گیا،کوٹلہ عیسن کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے ڈالے کو ٹکر ماردی حادثے کےنتیجے میں ڈارئیور جان بحق ایک شخص زخمی جنہیں ڈی ایچ کیو راجن پور منتقل کردیا گیا واضع رہے آئے روز حادثات کا موجب انڈس ہائے پر ٹریفک کا رجحان ہے جس کی وجہ سے ےٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے امر یہ ہے انڈس ہائی وے کو چوڑا کر کے ون وے میں تبدیل کیا جائے تاکہ آئے روز ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہوسکے.
Chiniot Police caught weapons smuggler's head,
چنیوٹ پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی اسلحہ سمگلنگ کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار ,
نیوز ایجنسیاں:
چنیوٹ: پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی اسلحہ سمگلنگ کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار ,7 اے کے 47 ایس ایم جی کلاشنکوف ۔ 18 جدید خود کار ساختہ کلاشنکوف ۔ خود کار پسٹل 73 اور 22000ہزار گولیاں برآمد, درہ آدم خیل سے پنجاب کو اسلحہ سپلائی کرنیوالا ہری پور کا رہائشی ملزم شفیق خالد سابق پولیس اہلکار ہے جو پولیس کی نوکری سے برخاست ہوچکا ہےیہ اسلحہ درہ آدم خیل سے لاکر ساہیوال سپلائی ہونا تھا پہلے بھی ساہیوال گوجرانوالہ ,گجرات اسلحہ سپلائی کیا جاچکا ہے ڈی پی او مستنصر فیروز کی میڈیا سے گفتگو, اس کاروائی میں ایس ایچ او سٹی ظفر اقبال وٹو ۔ایس ایچ او صدر رانا عمر درازنے اور ان کی پوری ٹیم نےبہت محنت کر کے شہر کو کسی بڑی کاروائی سے بچا لیا.