Add 1

Sunday, December 9, 2018

PM Imran Khan ranked top ten personality in india. YAHOO SURVEY REPORT

پاکستانی وزیراعظم عمران خان انڈیا میں بھی دسویں مقبول ترین شخصیت بن گئے, سماجی رابطے کی ویب سائٹ ( YAHOO)کا سروے.

( ہمارا مقصد مانیٹرنگ رپورٹ) کرکٹ لیجنڈ کی حیثیت سے دنیا میں شہرت حاصل کرنیوالے حالیہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے 1996 میں جب اپنی سیاست کا آغاز کیا تو کوئی نہیں جانتا تھا کہ کھیل کے میدان کا ہیرو اتنی جلدی سیاست کے میدان کا بھی ہیرو بن جائے گا, اور انتہائی مختصر سے عرصے میں پاکستان کا وزیراعظم بن جائے گا. عمران خان بطور وزیراعظم اپنے سخت مزاج اور انتہائی بولڈ فیصلوں کی وجہ سے آج کل کچھ حلقوں کی طرف سے تنقید کی زد میں ہیں, تاہم دوسری طرف عمران خان اپنے دبنگ انداز اور حالیہ چند فیصلوں کی وجہ سے ہمسایہ ملک بھارت میں انتہائی مقبولیت حاصل کررہے ہیں, سماجی رابطوں کی ویب سائٹ (YAHOO) کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان 2018 کے دوران انڈیا میں مقبولیت کے حوالے سے مرتب کی گئی ٹاپ ٹین لسٹ میں دسویں نمبر پر آگئے. ویب سائٹ کے مطابق یوں تو عمران خان کے حالیہ چند فیصلوں کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے اور ان کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے تاہم کرتارپور راہداری کے بعد انڈیا میں عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے.

No comments: