Add 1

Monday, January 24, 2022

آئی ایم ایف کی ہدایات حکومت عوام پر مہنگی بجلی گرانے کیلئے تیار۔

اسلام آباد:آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری۔ اس بار بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 95 پیسے تک فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی۔
 حکومت کی طرف سےگھریلو صارفین کیلئے بجلی 95پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق نیپرا اتھارٹی حکومتی درخواست پر آج (سوموار) سماعت کرے گی۔ حکومتی درخواست کے مطابق بجلی صارفین کے مختلف سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8سے 95پیسے تک مہنگی کرنے تجویز دی گئی۔ بجلی 100یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے فی یونٹ 8 پیسےاضافے کی اضافہ ہوگا جبکہ101-200یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے فی یونٹ بڑھائے جائینگے۔ 201سے  300یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے فی یونٹ 48 پیسے اضافے کی تجویز ہے اسی طرح 301سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے فی یونٹ 95پیسے اضافہ کیا جائے گا۔ 
اس کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 20ارب روپے کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔  نیپراسماعت کے بعدقیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرےگا۔ دوسری جانب سی پی پی اے کی جانب سے بھی ماہ دسمبر کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ ایک روپے 95 پیسے تک کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے۔ مجموعی طور پر صارفین کو دو روپے سے تین روپے تک فی یونٹ مہنگی بجلی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔

No comments: