Add 1

Monday, January 24, 2022

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ  دے دیا
شہزاد اکبر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ  وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔ 
شہزاد اکبر وزیراعظم کے امور قومی احتساب اور داخلہ کے امور کے مشیر تھے۔ چند دنوں سے ان سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر سے خوش نہیں ہیں۔ آج انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اپنے استعفے کی تصدیق کردی۔ 

No comments: