Add 1

Friday, June 16, 2023

پاکستانی ریسکیو 1122اہلکار نے سعودی عرب میں ایک شخص کو بچا لیا۔۔۔

کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو1122 پنجاب بھر میں انسانی خدمت کا ایک قابل اعتبار ادارہ ہے۔ کوٸی بھی مشکل ہو، سیلاب ہو آندھی ہو یا کوٸی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ریسکیو 1122 کے اہلکار ہمیشہ فرنٹ لاٸن پر لوگوں کی مدد کرتے دکھاٸی دیتے ہیں۔ 
اپنے ملک اور اپنے صوبے میں تو یہ ادارہ گزشتہ دو دہاٸیوں سے خدمات انجام دے رہا ہے۔ ابھی حال ہی میں ریسکیو 1122 کے ایک اہلکار نے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروٸے کار لاتے ہوٸے ایک شخص کی جان بچا لی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے کراچی پاکستان کے رہائشی 60 سالہ بزرگ محمد شاہد انور کو بطح قریش مکہ مکرمہ سیکٹر نمبر 8 بلڈنگ نمبر 804 پر شدید قسم کا ہارٹ اٹیک ہوا، ڈاکٹرز کی طرف سے اس مریض کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی، تاہم سعودی عرب میں معاونین حج کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پنجاب ایمرجنسی سروس یعنی ریسکیو 1122 جہانیاں کے ایک اہلکار شاہد جمیل جو بطور JCO نائٹ شفٹ ڈیوٹی آفیسر بلڈنگ نمبر 804 معمور تھا نے اس مریض کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے CPR تکنیک کے ذریعے سانس اور دل کی دھڑکن مصنوعی طریقے سے بحال کرتے ہوئے اسے زندہ رکھا اور پھر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں  اس مریض کی جان بچ گئی۔ وہ مریض اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ بہترین پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دیہی پر سعودی عرب کے سیکٹر کمانڈر ہاشم خان کی طرف سے محمد شاہد جمیل کی کارکردگی کو بے حد سراہا گیا۔

No comments: