Add 1

Friday, June 16, 2023

پرانی رنجشیں، فقط ایک ماہ کے دوران ایک درجن کے لگ بھگ جانیں ضاٸع ہوگٸیں

ضلع راجن پور میں مٸی سے جون کے وسط تک قتل وغارت گری ، پرانی دشمنی ، زمین کاتنازعہ اور ڈکیتی مزاحمت سے اب ایک درجن سے زاٸد افراد کی قیمتی جانیں چلی گئی،،، مئی اور جون کی وسط کا دورانیہ ضلع راجن پورپرانتہائی بھاری گزرا،،، ہفت روزہ ہمارا مقصد کو موصول ہونے والی تفصیلات کےمطابق مٸی اور جون کی سولہ تاریخ تک کے اعدادو شمار کےمطابق اب تک کم ازکم چودہ افراد کی قیمتیں جانیں ضاٸع ہوگٸیں،، نواحی علاقہ آسنی میں ڈکیتی مزاحمت پر شاہدنامی نوجوان فائرلگنےسےدم توڑگیا ،،اسی طرح پرانی دشمنی پر روجھان میں  مخالفین کے گروہ کی جانب سے 4 افراد کو قتل کردیا گیا،،، کوٹلہ عیسن کےعلاقےمیں 4 افراد کو مخالفین کی جانب سے گھرمیں گھس کر قتل کیاگیا،،،،
 اسی طرح کوٹلہ عیسن ہی کےعلاقے میں ممتاز نامی شہری کو جان سے مار دیا گیا،،، بستی لاکھامیں چچانے بھتیجےکوفائرنگ کرکےموت کےگھاٹ اتادیا،،، نواحی علاقہ ہڑند روڈ پر نامعلوم افراد نے نوجوان کو مارڈالا،، جبکہ گزشتہ رات داجل بائی پاس پر  نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شکیل نامی پولیس کانسٹیبل کو پرانی رنجش پر موت کےگھاٹ اتار دیا،،، اتنے واقعات کے بعد بھی پولیس اب تک کسی ملزم کو گرفتارنہ کرسکی۔

No comments: