Add 1

Saturday, October 15, 2016

Raheel Sharif contribution in Pakistan as COAS. ( a unknown writing)

بطور آرمی چیف راحیل شریف کی پاکستان کیلئے خدمات.......  ایک گمنام تحریر

تین سال کی ناقابل یقین مدت میں راحیل شریف پاکستان کے لیے اتنا کچھ کر چکا ہے کہ جس سے اس قوم کی نسلیں فیضیاب ہوسکتی ہیں ( اگر جمہوریت کی بھیٹ نہ چڑھ گئیں تو) ۔۔۔۔۔ ! بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ راحیل شریف نے چیف آف آرمی سٹاف بننے سے پہلے ہی پاک فوج کی جنگی ڈاکٹرائن میں دو بنیادی تبدیلیاں کی تھیں۔ پاکستان کے خلاف انڈین جنگی حکمت عملی "کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن " کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے " عظم نو " مشقوں کا آغاز اسی نے کروایا تھا اور اسی کے اصرار پر پاکستان کے خلاف لڑنے والے دہشت گردوں کو اولین خطرہ قرار دیا گیا تھا.اسی کے دور میں کولڈ سٹارٹ کے مقابلے کے لیے چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری بھی مکمل کی گئی جس کے بعد انڈین کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن پر انڈیا کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور 30 سال کی محنت ضائع ہو چکی ہے.راحیل شریف ہی آپریشن ضرب عضب کے اصل ماسٹر مائنڈ اور معمار ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم تک کو آپریشن شروع ہونے کے ایک دن بعد آگاہ کیا گیا تھا۔ اس آپریشن کے ذریعے پاکستان بھر سے دہشت گردوں کے تقریباً تمام مراکز صاف کر دئیے گئے ہیں اور ان کے قبضے سے سارے علاقے چھڑا لیے۔اس آپریشن کے نتیجے میں پاک فوج نے عالم اسلام کے خلاف دہشت گردی کےذریعے جاری امریکن اور اسرائیلی پراکسی جنگ کو پاکستان میں ناکام بنا دیا ہے۔راحیل شریف کے حکم پر پاکستان نے پہلی بار افغانستان اور انڈیا کی پناہ میں موجود دہشت گردوں کا افغانستان تک پیچھا کیا اور پاکستانی ہیلی کاپٹرز نے کنڑ میں دہشت گردوں کے مراکز پر کامیاب حملے کیے ۔پشاور حملے کے بعد راحیل شریف نے بطور چیف آف آرمی سٹاف افغانستان کا ایک طوفانی دورہ کیا تھا جس میں مبینہ طور پر افغان حکومت کو اسلام دشمنوں کی پشت پناہی کرنے پر "موثر" وارننگ دی اور نتائج سے خبردار کیا۔ ساتھ ہی اس بات پر قائل کیا گیا کہ پاکستان افغانستان کے اندر اینٹلی جنس آپریشن کرے گا جس کے نتیجے میں افغان حکومت کو پاکستان اینٹلی جنس کی نشادہی پر پشاور سکول حملے میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار کرنے پڑے ۔ پاک افغان بارڈر کا قیام اور افغان مہاجرین کی واپسی کا ناممکن کام شروع کیا جس کے لیے افغانستان سے ایک چھوٹی سی جھڑپ بھی ہوئی۔ لیکن آج الحمد اللہ یہ کام نہایت تیزی اور کامیابی سے جاری ہے۔ جمہوری لیڈروں کے تمام تر تحفظات کے باجود۔ یہ راحیل شریف ایک ایسا کام کر کے جا رہا ہے جس کے بعد پچھلے 70 سال سے افغانستان سے پاکستان میں ہونی والی دراندازیوں کا سلسلہ رک جائیئگا۔ سیاست دانوں کے تمام تر تحفظات کے باوجود انکو سزائے موت کی بحالی اور آرمی کورٹس کے قیام پر مجبور کیا۔ جس پر بعض سیاست دان رو پڑے تھے۔ اسلام آباد کے قریب ہونے والی " جمہوری محاذ آرائی " جس میں لوگ مر رہے تھے تو مداخلت کر کے اس کو روک دیا ۔ راحیل شریف کی مداخلت کے بعد حکومت اور مظاہرین دونوں ٹھنڈے ہوگئے ۔۔۔۔ملک میں پیٹرول نایاب ہو گیا تو راحیل شریف نے نواز شریف سے " اہم ملاقات " کی جس کے بعد فوراً ہی ملک بھر میں دوبارہ پیٹرول دستیاب ہوگیا۔راحیل شریف اور عاصم باجوہ کی امریکہ اور برطانیہ یاترا کے بعد سفارتی محاذ پر انڈیا کو پے در پے جھٹکے لگے ۔۔۔۔معروف صحافی اور اینکر صابر شاکر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جان کیری اس وقت حیران رہ گئے جب انکو پاک فوج کی جانب سے " فضل اللہ " کی ایک انڈین جنرل سے گفتگو سنوائی گئی جس میں انڈین جنرل ٹی ٹی پی کے امیر کو ہدایات دے رہا تھا ۔ ساتھ ہی ان کو کئی اور ایسے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے جن سے ثابت ہوتا تھا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو انڈیا کنٹرول کر رہا ہے ۔ انکے علاوہ جان کیری کو ٹھوس شواہد پیش کیے گئے کہ ایل او سی کی خلاف ورزی بھی انڈیا کی جانب سے ہو رہی ہے۔
جان کیری کے جی ایچ کیو کے دورے کے بعد انڈیا میں سخت بے چینی پائی گئی اور انہیں حیرت ہوئی کہ انڈیا کے لمبے دورے کے بعد جان کیری نے اپنے وعدے کے مطابق پاکستان کو کوئی " سخت پیغام " دینے کے بجائے پاکستانی موقف کی تائید کیوں کی تھی ؟راحیل شریف کی ان کوششوں کے نتیجے میں امریکہ نے پہلی بار ٹی ٹی پی کے امیر " ملا فضل اللہ " کو مجبوراً دہشت گرد تسلیم کر لیا ۔ جس پر انڈیا کو مزید تکلیف ہوئی ۔راحیل شریف نے قطر کے شیخ سے اہم ملاقات کی جس کے بعد قطر نے کچھ ایسے فیصلے کیے جو انڈیا کو سخت ناگوار گزرے۔راحیل شریف نے انڈیا کی بلوچستان میں چالیس سال کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے۔ وہاں نہ صرف دہشت گردی ختم ہو کر رہ گئی ہے بلکہ آج بلوچستان پاکستان زندہ باد اور انڈیا مردہ باد کے نعروں سے گونج رہا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں را کے سب سے زیادہ ایجنٹوں کی گرفتاری عمل میں آئی جن میں کل بھوش یادیو جیسے اعلی ترین عہدوں پر فائز دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کیا گیا۔ راحیل شریف کی قیادت میں پاک آرمی نے ایم کیو ایم کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ آج الطاف حیسن ایک دہشت گرد، غدار اور ملک دشمن کے طور پر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ ایم کیو ایم کی دہشت گردی اور دہشت دونوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ بہت سوں کی گرفتاری کو عمل میں لایا جا چکا ہے۔
دوسری طرف اس وقت راحیل شریف نے پیپلز پارٹی کی کرپشن اور دہشت گردی پر بھی آہنی شکنجہ کسا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلی ترین قیادت سمیت بہت سے اراکین مفرور ہیں۔ چند ایک کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اور باقی "جمہوریت کی پناہ" میں ہیں اور راحیل شریف کے جانے کے دن گن رہے ہیں۔
یہ راحیل شریف کے چین کے دورے اور آپریشن ضرب عضب ہی کے نتائج ہیں کہ چین نے پاکستان میں وہ سرمایہ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جو مشرف دور میں طے ہوا تھا ۔ اکانامک کوریڈور اور اس کے لیے 46 بلین ڈالر کی منظوری پاکستان کو زبردست معاشی استحکام فراہم کر سکتی ہے۔ سیاست دانوں کے تمام تر شکوک و شبہات کے باوجود راحیل شریف اس منصوبے کو ہر قیمت پر پورا کرنے پر تلا ہوا ہے۔ ایران جو سلک روڈ پاکستان کو بائی پاس کر کے چین تک لے جانا چاہتا ہے اس کے لیے پاکستان سی پیک کو سلک روڈ سے ملانے کی پیشکش کرے۔ ایران کا مطلب پورا ہوجائیگا لیکن پاکستان کو دہرا فائدہ ہوگا۔
الحمداللہ آج اس پر بات چیت جاری ہے اور جلد ہی معاہدہ متوقع ہے جس کے بعد انڈیا کی چابہار میں ساری سرمایہ کاری بے معنی ہوجائیگی۔ راحیل شریف نے چین سے دشمن ملک میں کئی ہزار کلومیٹر اندر تک نگرانی کرنے والے 4 جدید ترین اواکس طیاروں کا معاہدہ کیا ۔ اس سے پہلے پاکستان کے پاس اس قسم کے طیارے صرف دو تھے جن میں سے ایک کو ٹی ٹی پی نے تباہ کر دیا تھا ۔ راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج کی جانب سے سمندر میں 50 ہزار مربع کلومیٹر مزید علاقہ حاصل کیا گیا جس کے بعد پاکستانی سمندری حدود میں بے پناہ اضافہ ہوا ۔۔۔۔ یہ بات نوٹ کی جانی چاہئے کہ راحیل شریف کی آمد کچھ عرصے بعد انڈیا میں خالصتان تحریک دوبارہ زندہ ہوگئی اور کشمیر آزادی کی تحریک اپنی جوبن پر ہے۔ کشمیر میں تقریباً وہی حال ہے جو جنرل ضیاء کے دور میں تھا۔ جس پر انڈیا بلبلا رہا ہے۔راحیل شریف نے روس کے نہایت اہم دورے کیے جن کے بعد پہلی بار روس نے پاکستان پر ہتھیاروں کی فروخت سے پابندی ہٹا دی۔ پاکستان میں ابتدائی طور پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کا فیصلہ کیا اور روسی افواج اور پاک فوج کی مشترکہ جنگی مشقوں پر اتفاق ہوا۔ جو آج ہمیں عملی شکل میں ہوتی نظر آرہی ہیں ۔ لیکن ان سب سے بڑھ کر پاکستان کو شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن میں باقاعدہ طور پر شامل کر لیا جس کے بعد پاکستان پر حملہ روس پر حملہ تصور ہوگا اور روس، چین اور پاکستان ملکر اپنا دفاع کرینگے۔ (کبھی کبھی وہ حدیث یاد آتی ہے کہ مسلمان عیسائیوں کی ایک جماعت سے صلح اور ایک سے جنگ کرینگے )
انڈین دھمکی کے جواب میں اس قدر بھرپور، مؤثر اور تیز رفتار ردعمل راحیل شریف ہی دے سکتا تھا۔ اس کے نتیجے میں انڈینز کو پاک فوج کی زبردست جنگی استعداد کار کا اندازہ ہوا۔ تعداد میں 3 گنا اور فوجی بجٹ کے لحاظ سے 9 گنا بڑی انڈین آرمی اس وقت پاک فوج کے مقابلے میں خود کو بےبس محسوس کر رہی ہے۔ راحیل شریف انڈیا کو نفسیاتی شکست دے چکا ہے! یہی وجہ ہے کہ اس وقت راحیل شریف انڈین میڈیا پر چھایا ہوا ہےاس کے گھر میں دو نشان حیدر ہیں۔ اس کے کپڑوں پر داغ تک نہیں ہے۔ جب چلتا ہے تو دیکھ کر فخرمحسوس ہوتا ہے کہ " یہ ہمارا سپاہ سالار ہے"۔۔۔ نہایت مستعد، سخت محنتی، سخت محب وطن، انتہائی فرض شناس، نہایت جنگجو ایک سچا اور کھرا سپاہی۔راحیل شریف اپنے خاندان کے دونوں شہیدوں پر بازی لے جا چکا ہے۔ اسکی خدمات بہت زیادہ ہیں۔ اس نے جتنا کچھ کر لیا ہے وہ بہت سوں کی جانیں دینے سے زیادہ ہے۔

بلاشبہ پاک فوج ایک ادارے کا نام ہے لیکن اس شخص کا جاتے ہوئے دیکھنا نہایت تکلیف دہ ہے !!!!!!!!!!!!! :( :(

شکریہ راحیل شریف ۔۔۔۔۔۔ل شریف پاکستان کے لیے اتنا کچھ کر چکا ہے کہ جس سے اس قوم کی نسلیں فیضیاب ہوسکتی ہیں ( اگر جمہوریت کی بھیٹ نہ چڑھ گئیں تو) ۔۔۔۔۔ !
بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ راحیل شریف نے چیف آف آرمی سٹاف بننے سے پہلے ہی پاک فوج کی جنگی ڈاکٹرائن میں دو بنیادی تبدیلیاں کی تھیں۔ پاکستان کے خلاف انڈین جنگی حکمت عملی "کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن " کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے " عظم نو " مشقوں کا آغاز اسی نے کروایا تھا اور اسی کے اصرار پر پاکستان کے خلاف لڑنے والے دہشت گردوں کو اولین خطرہ قرار دیا گیا تھااسی کے دور میں کولڈ سٹارٹ کے مقابلے کے لیے چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری بھی مکمل کی گئی جس کے بعد انڈین کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن پر انڈیا کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور 30 سال کی محنت ضائع ہو چکی ہے۔
راحیل شریف ہی آپریشن ضرب عضب کے اصل ماسٹر مائنڈ اور معمار ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم تک کو آپریشن شروع ہونے کے ایک دن بعد آگاہ کیا گیا تھا۔ اس آپریشن کے ذریعے پاکستان بھر سے دہشت گردوں کے تقریباً تمام مراکز صاف کر دئیے گئے ہیں اور ان کے قبضے سے سارے علاقے چھڑا لیے گئے ہیں۔اس آپریشن کے نتیجے میں پاک فوج نے عالم اسلام کے خلاف دہشت گردی کےذریعے جاری امریکن اور اسرائیلی پراکسی جنگ کو پاکستان میں ناکام بنا دیا ہے۔راحیل شریف کے حکم پر پاکستان نے پہلی بار افغانستان اور انڈیا کی پناہ میں موجود دہشت گردوں کا افغانستان تک پیچھا کیا اور پاکستانی ہیلی کاپٹرز نے کنڑ میں دہشت گردوں کے مراکز پر کامیاب حملے کیے ۔پشاور حملے کے بعد راحیل شریف نے بطور چیف آف آرمی سٹاف افغانستان کا ایک طوفانی دورہ کیا تھا جس میں مبینہ طور پر افغان حکومت کو اسلام دشمنوں کی پشت پناہی کرنے پر "موثر" وارننگ دی اور نتائج سے خبردار کیا۔ ساتھ ہی اس بات پر قائل کیا گیا کہ پاکستان افغانستان کے اندر اینٹلی جنس آپریشن کرے گا جس کے نتیجے میں افغان حکومت کو پاکستان اینٹلی جنس کی نشادہی پر پشاور سکول حملے میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار کرنے پڑے ۔ پاک افغان بارڈر کا قیام اور افغان مہاجرین کی واپسی کا ناممکن کام شروع کیا جس کے لیے افغانستان سے ایک چھوٹی سی جھڑپ بھی ہوئی۔ لیکن آج الحمد اللہ یہ کام نہایت تیزی اور کامیابی سے جاری ہے۔ جمہوری لیڈروں کے تمام تر تحفظات کے باجود۔
یہ راحیل شریف ایک ایسا کام کر کے جا رہا ہے جس کے بعد پچھلے 70 سال سے افغانستان سے پاکستان میں ہونی والی دراندازیوں کا سلسلہ رک جائیئگا۔ سیاست دانوں کے تمام تر تحفظات کے باوجود انکو سزائے موت کی بحالی اور آرمی کورٹس کے قیام پر مجبور کیا۔ جس پر بعض سیاست دان رو پڑے تھے۔ اسلام آباد کے قریب ہونے والی " جمہوری محاذ آرائی " جس میں لوگ مر رہے تھے تو مداخلت کر کے اس کو روک دیا ۔ راحیل شریف کی مداخلت کے بعد حکومت اور مظاہرین دونوں ٹھنڈے ہوگئے ۔۔۔۔ملک میں پیٹرول نایاب ہو گیا تو راحیل شریف نے نواز شریف سے " اہم ملاقات " کی جس کے بعد فوراً ہی ملک بھر میں دوبارہ پیٹرول دستیاب ہوگیا۔راحیل شریف اور عاصم باجوہ کی امریکہ اور برطانیہ یاترا کے بعد سفارتی محاذ پر انڈیا کو پے در پے جھٹکے لگے ۔۔۔۔معروف صحافی اور اینکر صابر شاکر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جان کیری اس وقت حیران رہ گئے جب انکو پاک فوج کی جانب سے " فضل اللہ " کی ایک انڈین جنرل سے گفتگو سنوائی گئی جس میں انڈین جنرل ٹی ٹی پی کے امیر کو ہدایات دے رہا تھا ۔ ساتھ ہی ان کو کئی اور ایسے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے جن سے ثابت ہوتا تھا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو انڈیا کنٹرول کر رہا ہے ۔ انکے علاوہ جان کیری کو ٹھوس شواہد پیش کیے گئے کہ ایل او سی کی خلاف ورزی بھی انڈیا کی جانب سے ہو رہی ہے۔جان کیری کے جی ایچ کیو کے دورے کے بعد انڈیا میں سخت بے چینی پائی گئی اور انہیں حیرت ہوئی کہ انڈیا کے لمبے دورے کے بعد جان کیری نے اپنے وعدے کے مطابق پاکستان کو کوئی " سخت پیغام " دینے کے بجائے پاکستانی موقف کی تائید کیوں کی تھی ؟راحیل شریف کی ان کوششوں کے نتیجے میں امریکہ نے پہلی بار ٹی ٹی پی کے امیر " ملا فضل اللہ " کو مجبوراً دہشت گرد تسلیم کر لیا ۔ جس پر انڈیا کو مزید تکلیف ہوئی ۔راحیل شریف نے قطر کے شیخ سے اہم ملاقات کی جس کے بعد قطر نے کچھ ایسے فیصلے کیے جو انڈیا کو سخت ناگوار گزرے۔راحیل شریف نے انڈیا کی بلوچستان میں چالیس سال کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے۔ وہاں نہ صرف دہشت گردی ختم ہو کر رہ گئی ہے بلکہ آج بلوچستان پاکستان زندہ باد اور انڈیا مردہ باد کے نعروں سے گونج رہا ہے.پاکستان کی تاریخ میں را کے سب سے زیادہ ایجنٹوں کی گرفتاری عمل میں آئی جن میں کل بھوش یادیو جیسے اعلی ترین عہدوں پر فائز دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کیا گیا۔
راحیل شریف کی قیادت میں پاک آرمی نے ایم کیو ایم کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ آج الطاف حیسن ایک دہشت گرد، غدار اور ملک دشمن کے طور پر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ ایم کیو ایم کی دہشت گردی اور دہشت دونوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ بہت سوں کی گرفتاری کو عمل میں لایا جا چکا ہے.دوسری طرف اس وقت راحیل شریف نے پیپلز پارٹی کی کرپشن اور دہشت گردی پر بھی آہنی شکنجہ کسا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلی ترین قیادت سمیت بہت سے اراکین مفرور ہیں۔ چند ایک کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اور باقی "جمہوریت کی پناہ" میں ہیں اور راحیل شریف کے جانے کے دن گن رہے ہیں۔
یہ راحیل شریف کے چین کے دورے اور آپریشن ضرب عضب ہی کے نتائج ہیں کہ چین نے پاکستان میں وہ سرمایہ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جو مشرف دور میں طے ہوا تھا ۔ اکانامک کوریڈور اور اس کے لیے 46 بلین ڈالر کی منظوری پاکستان کو زبردست معاشی استحکام فراہم کر سکتی ہے۔ سیاست دانوں کے تمام تر شکوک و شبہات کے باوجود راحیل شریف اس منصوبے کو ہر قیمت پر پورا کرنے پر تلا ہوا ہے۔  ایران جو سلک روڈ پاکستان کو بائی پاس کر کے چین تک لے جانا چاہتا ہے اس کے لیے پاکستان سی پیک کو سلک روڈ سے ملانے کی پیشکش کرے۔ ایران کا مطلب پورا ہوجائیگا لیکن پاکستان کو دہرا فائدہ ہوگا۔
الحمداللہ آج اس پر بات چیت جاری ہے اور جلد ہی معاہدہ متوقع ہے جس کے بعد انڈیا کی چابہار میں ساری سرمایہ کاری بے معنی ہوجائیگی۔ راحیل شریف نے چین سے دشمن ملک میں کئی ہزار کلومیٹر اندر تک نگرانی کرنے والے 4 جدید ترین اواکس طیاروں کا معاہدہ کیا ۔ اس سے پہلے پاکستان کے پاس اس قسم کے طیارے صرف دو تھے جن میں سے ایک کو ٹی ٹی پی نے تباہ کر دیا تھا ۔ راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج کی جانب سے سمندر میں 50 ہزار مربع کلومیٹر مزید علاقہ حاصل کیا گیا جس کے بعد پاکستانی سمندری حدود میں بے پناہ اضافہ ہوا ۔۔۔۔ یہ بات نوٹ کی جانی چاہئے کہ راحیل شریف کی آمد کچھ عرصے بعد انڈیا میں خالصتان تحریک دوبارہ زندہ ہوگئی اور کشمیر آزادی کی تحریک اپنی جوبن پر ہے۔ کشمیر میں تقریباً وہی حال ہے جو جنرل ضیاء کے دور میں تھا۔ جس پر انڈیا بلبلا رہا ہے۔راحیل شریف نے روس کے نہایت اہم دورے کیے جن کے بعد پہلی بار روس نے پاکستان پر ہتھیاروں کی فروخت سے پابندی ہٹا دی۔ پاکستان میں ابتدائی طور پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کا فیصلہ کیا اور روسی افواج اور پاک فوج کی مشترکہ جنگی مشقوں پر اتفاق ہوا۔ جو آج ہمیں عملی شکل میں ہوتی نظر آرہی ہیں ۔ لیکن ان سب سے بڑھ کر پاکستان کو شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن میں باقاعدہ طور پر شامل کر لیا جس کے بعد پاکستان پر حملہ روس پر حملہ تصور ہوگا اور روس، چین اور پاکستان ملکر اپنا دفاع کرینگے۔ (کبھی کبھی وہ حدیث یاد آتی ہے کہ مسلمان عیسائیوں کی ایک جماعت سے صلح اور ایک سے جنگ کرینگے ) انڈین دھمکی کے جواب میں اس قدر بھرپور، مؤثر اور تیز رفتار ردعمل راحیل شریف ہی دے سکتا تھا۔ اس کے نتیجے میں انڈینز کو پاک فوج کی زبردست جنگی استعداد کار کا اندازہ ہوا۔ تعداد میں 3 گنا اور فوجی بجٹ کے لحاظ سے 9 گنا بڑی انڈین آرمی اس وقت پاک فوج کے مقابلے میں خود کو بےبس محسوس کر رہی ہے۔ راحیل شریف انڈیا کو نفسیاتی شکست دے چکا ہے!. یہی وجہ ہے کہ اس وقت راحیل شریف انڈین میڈیا پر چھایا ہوا ہےاس کے گھر میں دو نشان حیدر ہیں۔ اس کے کپڑوں پر داغ تک نہیں ہے۔ جب چلتا ہے تو دیکھ کر فخرمحسوس ہوتا ہے کہ " یہ ہمارا سپاہ سالار ہے"۔نہایت مستعد، سخت محنتی، سخت محب وطن، انتہائی فرض شناس، نہایت جنگجو ایک سچا اور کھرا سپاہی,راحیل شریف اپنے خاندان کے دونوں شہیدوں پر بازی لے جا چکا ہے۔ اسکی خدمات بہت زیادہ ہیں۔ اس نے جتنا کچھ کر لیا ہے وہ بہت سوں کی جانیں دینے سے زیادہ ہے۔بلاشبہ پاک فوج ایک ادارے کا نام ہے لیکن اس شخص کا جاتے ہوئے دیکھنا نہایت تکلیف دہ ہے !!!!!!! :( :( شکریہ
جنرل راحیل شریف  ۔۔

Good News is coming soon for Mobile phone users

موبائل صارفین کیلئے خوشخبری, ایک لاکھ روپے ماہوار سے کم آمدن کے حامل صارفین سے 25% ٹیکس کی کٹوتی نہ کرنے کا کا اشارہ مل گیا,

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا کی ذیلی کمیٹی براٗے تفویض کردہ اختیارات نے حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ 1لاکھ روپے سے کم آمدن والے افراد کو 100روپے کا موبائل کارڈ خریدنے یا ری چارج کرنے پر25روپے کی ٹیکس کٹوتی سے مستثنٰی قرار دیا جائے۔کمیٹی کے کنوینر سینیٹر داؤد خان اچکزئی نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ موبائل کمپنیوں کو پابند کرے کہ موبائل سم جاری کرتے وقت صارف کی تمام تفصیلات حاصل کی جائیں تاکہ جن صارفین کی آمدن کم ہو ٹیکس کٹوتی نہ ہو انہوں نے اس حوالے سے مجوزہ قانون سازی پر بریفنگ کے لیے آئندہ اجلاس میں کیبنٹ ڈویژن اوروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھی طلب کر لیا۔جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینر سینیٹر داؤد خان اچکزئی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹرز کلثوم پروین،جاوید عباسی،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی کے علاوہ اعلی افسران نے شرکت کی۔سینیٹر جاوید عباسی نے ٹیرف کے میکنز م اور پی ٹی اے ایکٹ کے نیچے ریگولیشنز اور پی ٹی اے کی انتظامی اور مالی حیثیت کے حوالے سے سوال اٹھایا۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد رولز ریگولیشنز کا ایکٹس کے ساتھ متصادم نہ ہونا دیکھنا ہے۔کنوینر کمیٹی سینیٹر داؤد خان اچکزئی نے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لینے کیلئے اگلے اجلاس میں کیبنٹ ڈویژن اوروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی شرکت کی بھی ہدایت دی۔

پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوٗے آگاہ کیا گیا کہ پی ٹی اے خود مختار ادارہ ہے ۔ٹیلی کام ایکٹ کے تحت 22ریگولیشن بنائے ہیں وقتاًفوقتاً19ترامیم کی گئی ہیں۔پی ٹی اے نے ایف بی آر کے ساتھ ٹیکسز کے حوالے سے متعدد اجلاس منعقد کئے ہیں ۔پی ٹی اے کی تجویز پر ایف بی آر کنسلٹنٹ مقرر کر رہا ہے۔ایس ای سی پی کے تحت کمپنیاں مالی سال میں 120دن میں آڈٹ کرانے کی پابند ہیں۔مسابقت کے رولز پر کام مکمل ہوچکا رولز ریگولیشن کا گزٹ نوٹیفیکشن ہو چکا ہے۔پی ٹی اے کو رولز ریگولیشنز میں ترامیم کی ضرورت نہیں ایکٹ میں ترامیم وزارت کے ذریعے پارلیمنٹ کی منظوری سے کی جا سکتی ہے۔صارف کے تحفظ کیلئے ایک شق میں چار دفعہ ترمیم کی گئی ہے جن میں صارف کے حقوق ،شکایات کے میکنزم ،آپریٹرز ،سروس بند کرنے کا میکنزم اور انعامی سیکم شامل ہیں۔

Karachi: ATC summoned MQM leaders once again,

کراچی: الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے اہم ترین رہنماؤں کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری,

کراچی: الطاف حسین کے ایکبار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، شہر قائد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور ریحان ہاشمی سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں وسیم اختر کے وکیل کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے ملک دشمن تقریر کی تو پارٹی نے انہیں نکال دیا، جبکہ مقدمے میں فاروق ستار اور خالد مقبول سمیت پارٹی کے سینئر رہنما نامزد ہیں، لیکن دیگر ملزمان باہر اور وسیم اختر جیل کے اندر ہیں۔ عدالت نے وسیم اختر کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو ان کی آزادی پر اعتراض ہے، آپ چاہتے ہیں کہ وہ بھی پکڑے جائیں، جس پر وکیل نے کہا کہ انہیں اعتراض دیگر رہنماؤں کی عدم گرفتاری پر نہیں، بلکہ وسیم اختر کے اندر رہنے پر ہے۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، ریحان ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 12 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ بھی محفوظ کرلیا ہے۔

Friday, October 14, 2016

1.3 trillion US$ Indian Black money in Swiss Banks, Wikki Leaks

دو ہزار بھارتیوں کا تقریبا"1.3 ٹریلین ڈالرز کالا دھن بیرون ملک بنکوں میں پڑا ہے, وکی لیکس نے لسٹ شائع کر کے پول کھول دیا,

رپورٹ: مانیٹرنگ ڈیسک
مشہور زمانہ ویب سائٹ وکی لیکس نے حال ہی میں ایک لسٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت جو دنیا بھر میں سپر پاور بننے کا خواب دیکھ رہا ہے جبکہ وہاں کی تقریبا" ساٹھ فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہی ہے, بھارتی حکومت اور فوج جنگی جنون میں پاگل ہوکر ہمسایوں کو بھی زبردستی جنگ کی آگ میں جھونکنے کی مزموم کوشش کر رہے ہیں اور دنیا میں بہترین ملک ہونے کا جھوٹا ناٹک کر رہی ہے اس بھارت کے لیڈروں اور اہم کاروباری حضرات کی حالت یہ ہے کہ صرف دو ہزار بھارتیوں کا 1.3 ٹریلین ڈالر کالا دھن سوئس بنکوں میں پڑا ہے, وکی لیکس نے اپنی ویب سائٹ پر ابھی صرف ایک لسٹ جاری کی ہے جس میں بھارتی دوہزار افراد کا نام ہے لسٹ میں بھارتی لیڈران سونیا گاندھی, راہول گاندھی سمیت متعدد بڑے بڑے نام آئے ہیں.

WIKI LEAKS Published 1st List of black money holders in SWISS bank...... The Top Most 24 members are.....(money is in CRORES)
1 - *Sonia Gandhi (568000)*
2 - *A Raja(7800)*
3 - *Rahul Gandhi (158000)*
4 - Sharad Pawar (82000)
5 - *P. Chidambaram (15040)*
6 - Digvijay Singh (28900)
7 -  Ahmed Patel (9000)
8 - *Jay Lalita (15000)*
9 -  Harish Rawat (75000)
10 - Kapil Sibbal (28000)
11 - Suresh Kalmadi (5900)
12 - Ashok Gahlot (220000)
13 - Ashok Chavhan (76888)
14- Shyam kampli (582114)
15- *Rajeev Gandhi(19800)*
16- Harshad Mehta(135800)
17- Ketan Parekh(8200)
18- HD Kumarswamy(14500)
19- Lalu Prasad Yadav(28900)
20 - J M Scindia(9000)
21- *Kalanidi Maran(15000)*
22- *Karunanidi(35000)*
23- Suresh Kalmadi(5900)
24- Raj foundation(189008
25- N Chandrbabu(168009)
Indians black money in Swiss bank is Rs. 358,679,863,300,000 (estimated to be 1.3 trillion dollars) this money belongs to 2000 indians who have kept there to evade from tax,

PM's Kashmir delegation returnd from Turkey.

وزیراعظم کے خصوصی وفد برائے کشمیر کی ترکی سے وطن واپسی۔

وفد کی قیادت پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن رانجھا کر رہے تھے۔وفد کا ترکی دورہ کامیاب اور سود مند رہا,دورہ کے دوران وفد کی سیاسی،سماجی،پارلیمانی،علمی،مفکری اور نوجوانوں کے وفود سے ملاقاتیں ہوئیں۔بیرسٹر محسن رانجھا نے کشمیر کا مقدمہ انتہائی موثر انداز میں پیش کیا۔
وفد کی ترک کمیٹی برائے قومی سلامتی کے چیرمین یوسف بیازیت سے بھی ملاقات, یوسف بیازیت نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔یوسف بیازیت نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔وفد نے ترک میڈیا،خبررساں اداروں،مفکرین،علما طلباء اور صحافی و سول سوسائٹی کے لوگوں سے بھی کشمیر اشو اجاگر کرنے کیلئے ملاقاتیں کیں۔
کشمیر میں امن کو خطے کے امن سے منسوب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وفد کی دو اہم ملاقاتیں سپیکر اور وزیراعظم ترکی سے ہوئی۔بیرسٹر محسن رانجھا نے موثر انداز میں مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارہیت سے متعلق دلائل و شواہد دیے۔ترک وزیراعظم نے بیرسٹر محسن رانجھا کی بریفنگ کی حمایت کرتے ہوئے اہم اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ترک سپیکر نے گرینڈ نیشنل اسمبلی میں بھارتی جارہیت کے خلاف مزمتی قرارداد پیش کرنے پر اتفاق کیا۔ترک وزیراعظم نے بتایا کہ ترکی کشمیر کے تمام معملات کی مونیٹرنگ کررہا ہے۔ بن علی یلدرم نے کہا آئندہ او آئی سی کی 36ویں اجلاس میں کشمیر کی حق میں قرارداد منظور کریں گے۔بیرسٹر محسن رانجھا نے بھارت کا انتہا پسندانہ رویہ عالمی دنیا میں بے نقاب کرنے کی اصرار کی جس پر بن علی یلدرم نے او آئی سی کے اجلاس کے بعد عالمی میڈیا کے سامنے کشمیروں پر مظالم کے تصویری شواہد پر مبنی ایک سیمنار کی یقین دہانی کرا دی۔
جاری کردہ: ڈاکٹر آصف حنیف
میڈیا کوآرڈینیٹر، بیرسٹر محسن رانجھا۔

Pak Govt suspended 2 thousand plus suspected peoples identity.

حکومت نے شیڈول فورتھ میں شامل دو ہزار سے زائد افرادکی شہریت معطل کرکے شناختی کارڈبلاک کردیئے
فہرست نیکٹانے نادرا کوبھجوائی تھی

اسلام آباد:حکومت نےمولانااحمدلدھیانوی٬مولاناعبدالعزیزاورعلامہ مقصودڈومکی سمیت شیڈول فورتھ میں شامل دو ہزار سے زائد افرادکی شہریت معطل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈبلاک کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شیڈول فورتھ میں شامل مشتبہ افراد کے شناختی کارڈ مرحلہ واربلاک کئے جارہے ہیں۔پہلے مرحلے میں 2021ایسے افرادکے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں جوشیڈول فورتھ کے مشتبہ افراد میں شامل تھے۔

Pakistan have 85% of world kidney selling,Babar Nawaz says.

دنیا بھر میں ہونے والے گردوں کی خریدو فروخت کےکاروبار کا 85فیصد پاکستان میں ہوتا ہے, رکن قومی اسمبلی بابرنواز کا انکشاف,

اسلام آباد: دنیا بھرمیں گردوں کی خرید و فروخت کا غیر قانونی کاروبار ہو رہا ہے۔ اس گھناؤنے کاروبار کا 85 فیصد پاکستان میں ہونے اور اس میں بڑے بڑے سیاستدانوں اور اسپتالوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط میں رکن قومی اسمبلی بابر نواز نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 40 ہزار روپے کا گردہ خریدنے والے ایک غیرملکی ارب پتی نے کہا کہ گردہ بیچنے والی لڑکی شکر ادا کرے کہ اسے پیسے مل گئے، اب وہ چھ ماہ ہی زندہ رہ سکتی ہے۔ بابر نواز نے کہا کہ انہیں اس معاملے میں نہ پڑنے پر بلٹ پروف گاڑی اور دو کروڑ روپے رشوت کی پیش کش کی گئی۔
کمیٹی رکن کا مزید کہنا تھا کہ اعضاء کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف نئے قانون میں ملوث اسپتال پر پانچ کروڑ روپے جرمانہ جبکہ ڈاکٹروں اور انکے اہل خانہ کے اثاثے ضبط کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
 

Thursday, October 13, 2016

Rajanpur: Bus struck with 11KV electric wires in Rajanpur.

راجن پور: نواحی علاقہ نوشہرہ غربی کے قریب زائرین کی بس ہائی ٹرانسمیشن تاروں کی ٹکرا گئی, 5 افراد کی حالت نازک,

راجن پور کے نواحی علاقہ نوشہرہ غربی کے قریب مسافر بس بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن تاروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جھلس گئے, موصول شدہ اطلاعات کے مطابق ایک مسافر بس زائرین کے قافلے کو لیکر دربار حضرت حمزہ سلطان جا رہی تھی بس کی چھت پر کچھ افراد سوار تھے بس جب نوحی علاقہ نوشہرہ غربی کے قریب چٹول کے مقام پر پہنچی تو وہاں پر موجود ہائی ٹرانسمیشن تاروں سے چھت پر بیٹھا ایک مسافر ٹکرا گیا جس سے پورے بس میں کرنٹ آ گیا حادثے میں چھت پر بیٹھے پانچ افراد جھلس کر بے ہوش ہو گئے جن کو لوگوں نے مردہ سمجھ لیا, کسی مسافر کی طرف سے کال کرنے پر جب ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ مزکورہ افراد زندہ ہیں لیکن ان کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ان افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ حادثے میں دیگر معمولی زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے طبی امداد کے بعد موقع پر ہی فارغ کر دیا.