Add 1

Thursday, February 3, 2022

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا درجن سے زائد شرپسند انجام کو پہنچ گئے

دہشتگردوں کا بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں حملہ، سیکیورٹی فورسز نے درجن سے زائد شر پسندوں کو انجام تک پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دہشتگروں کے کچھ جتھوں نے بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں داخل ہوکر شر پسندی کی کوشش کی دہشتگردوں کے ایک گروہ نے ایف ہیڈ کوارٹر پر حملے اور قبضے کے خواب دیکھتے ہوئے داخلے کی کوشش کی۔
 تاہم سیکیورٹی فورسز کے بروقت ریسپانس نے ان منصوبے خاک میں ملاتے ہوئے ناصرف ان حملہ آوروں کو موت کی نیند سلا دیا بلکہسیکیورٹی فورسز نے دونوں علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا آخری خبروں تک نوشکی اور پنجگور میں حملہ آور دہشتگردوں کو مارنے کے بعد کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق تمام کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے چار جوان بھی شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشتگرد بھارتی تربیت یافتہ تھے۔ 

لاہوری سونے کا تاجر کراچی میں لٹ گیا، ساڑھے تین کروڑ روپے سے محروم۔

کراچی میں سال کی سب بڑی ڈکیتی واردات، ڈاکو لاہور کے تاجر سے ساڑھے تین کروڑ روپے لوٹ کر لے گئے، واقعہ کراچی کینٹ اسٹیشن کےقریب داؤدپوتاانڈرپاس کے قریب پیش آیا،
 لٹ جانے والا تاجر لاہورمیں جیولری کا کاروبار کرتا تھا اور کراچی وصولی کیلئے آیا ہوا تھا۔ تاجرگولڈٹریڈٹاورمیں سنارسے 3 کروڑروپے سے زائد رقم وصول کرکے تاجررکشےمیں سوارہوکرجارہاتھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوارڈاکوپیسوں سےبھرابیگ چھین کرفرارہوگئے، 
ذرائع کے مطابق لاہور کا جیولر گولڈ ٹریڈ  سے ساڑھے تین کروڑ  روپے لے کر کینٹ اسٹیشن کی طرف  نکلا تو دو موٹرسا ئیکلوں  پر سوار 4 ملزمان نے پیچھا کیا۔ شک ہونے پرتاجر نے رکشہ ڈرائیو کو سپیڈ بڑھانے کا کہا، رکشہ ڈرائیور نے رکشے کی اسپیڈ  بھی بڑھائی لیکن تیز رفتار ی  کے باعث رکشہ بے  قابو ہو کر الٹ گیا اور ڈاکو پہنچ گئے، موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رقم سے بھرا بیگ اٹھایا  اور  آرام سے فرار ہوگئے۔ واردات کی اطاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی تاجر اور رکشہ ڈرائیور  کو اسپتال  منتقل کیا، اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا۔ 
لاہور کے تاجر سے پیش آنے والے واقعے پر آل پاکستان جیولر ایسو سی ایشن کے صدر حاجی ہارون نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صدر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے پولیس تاجروں کو تحفظ نہیں دے پا رہی۔ انہوں نے سندھ حکومت اور آ ئی جی سے مطالبہ کیاکہ واردات کے  ملزمان کے خلاف  فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس  کاکہنا ہےکہ واردات سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔  واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل   کرکے ملزمان کو ٹریس کیا جائےگا۔

Monday, January 31, 2022

اپوزیشن لیڈر سینٹ یوسف رضا گیلانی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسٹیٹ بنک بل اور دیگر بلز کی منظوری میں حکومت کی معاونت پر تنقید، سینٹ میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ  دے دیا۔
 پیر کے روز سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان پر سٹیٹ بنک بل کی منظوری کیلئے معاونت کا الزام لگا۔ جس پر میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ  پارٹی کو بھجوا دیا ہے۔ 

مہنگائی کی ستائی عوام کے ٹیکسوں پر ڈاکہ، کے پی اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں اور مراعات میں ایک لاکھ روپے تک اضافے کی تجویزسامنے آگئی۔

عوام کی قسمت میں صرف مہنگائی، عوام کے ٹیکسوں سے ارکان اسمبلی کے وارے نیارے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ، تحریک انصاف کی حکومت ایک طرف تو وسائل کی کمی اور خزانے پر اخراجات کا بوجھ کا بہانہ بنا کر مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال رہا ہے تو دوسری طرف خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ہی کے دورا اقتدار میں اراکین اسمبلی  اپنے لئے خود ہی ریلیف حاصل کرنےکیلئے سرگرم ہیں، 
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کے تنخواہوں اور مراعات میں ایک لاکھ روپے  تک کے اضافہ کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ  کل  صوبائی کابینہ کے اجلاس میں  کیا  جائے گا، ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ اراکین اسمبلی کی  مراعات میں ریسرچر  اور درجہ چھارم کے ملازم کی تنخوا دی جائے گی۔ صوبائی کابینہ اگر اس تجویز کی منظوری دے دیتی ہے تو اس منظوری کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے  بڑھ کر اڑھائی لاکھ روپے ماہوار ہو جائے گی۔ جس سے خزانہ پر سالانہ لگ بھگ 17 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Friday, January 28, 2022

بپ جی گیم کا جنون، کھیلنے سے پر منع کرنے پر بیٹے نے ماں اور تین بہن بھائیوں کوقتل کردیا۔

پب جی گیم کے جنون نے پورا گھر اجاڑ دیا، جنونی لڑکے نے گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اپنی ماں اور تین بہن بھائیوں کو قتل کردیا۔ لاہور  کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں چند روز قبل ماں اور تین بچوں کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں،
 ایس پی سی  آئی اے کی ٹیم نے ملزم کا کھوج لگالیا۔ ذرائع کے مطابق  واردات میں بچ جانے والا بیٹا علی زین ہی قاتل ہے۔
لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں چند روز قبل لیڈی ہیلتھ ورکر ناہید، اسکے بیٹے تیمور سلطان، بیٹیوں ماہ نور فاطمہ اور جنت فاطمہ کو گھر میں فاٸرنگ کر کے قتل کردیا گیا، چار اندھے قتل کی تفتیش کے لیے مختلف تفتیشی ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں۔
ایس پی سی  آئی اے کی تشکیل دی جانے والی ٹیم نے چار افراد کے اندوہناک واقعے پر مقتولہ ناہید کے سابق شوہر سبطین سمیت متعدد افراد کو شامل تفتیش کرکے تحقیقات کی گئی، لیکن پولیس قاتل کا سراغ نہ لگا۔ سی  آئی اے پولیس کی تفتیشی ٹیم نے مقتولہ کے بیٹے علی زین سے تحقیقات شروع کیں تو ملزم علی زین   بار بار  بیان بدلتا رہا، ذرائع کے مطابق ملزم علی زین نے اعتراف جرم کر لیا، ملزم نےکہاوالدہ  پب جی کھیلنے سے منع کرتی تھی، گیم  کھیلتے ہوئے منع کیا تو طیش میں أکر ماں، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کردیا.
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کہتے ہیں مقتولہ کے بیٹے علی زین  کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے.

Thursday, January 27, 2022

نوازشریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست دائر۔

*سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر*
اسلام آباد: نواز شریف، جہانگیر ترین تاحیات نا اہلی معاملہ، سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔
صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست دائر کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی، آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا، عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔
https://www.highrevenuegate.com/ivvqk2zz3?key=e4ac6073fadcfd72dbda5ef40abb77be

وزیراعظم عمران خان کل جمعہ کے روز لاہور کادورہ کرینگے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کل دورہ لاہور کا امکان، عمران خان وزیر اعلی عثمان بزدار  اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کریں گے، 
وزیر اعلی عثمان بزدار صوبے کے اہم امور بارے وزیر اعظم کو بریف کریں گے جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں میں پیش رفت بارے  عمران خان کو بریف کریں گے۔ دورے کے دوران پنجاب کابینہ کے  وزرا بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ لاہور آمد کے موقع پر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا وزٹ  بھی وزیر اعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ایوان وزیر اعلی میں مختلف اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

افسران نے بیمار ریسکیو اہلکار کو دوڑا دوڑا کر موت کی نیند سلا دیا۔ عاصم لاشاری کو تیز بخار میں افسران نے دوڑ کیلئے مجبور کیا۔

لاہور میں ریسکیو 1122 کی ایل او ایس اکیڈمی میں دوڑ کے دوران ریسکیو اہلکار جا ن بحق۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر شاہد وحید قمر نے کہا پورا پنجاب دوڑتا ہے تم کیوں نہیں دوڑو گے،افسران  اہلکار وں کو ریفریشر کورس پر بھیجنے کی دھمکیاں دے کر دوڑ لگواتے ہیں،
اسی عام پریکٹس کو دوہراتے ہوئے ہی ریسکیو افسران نے فائر ریسکیور عاصم لاشاری کو طبعیت خراب ہونے کے باوجود دوڑ لگوائی. ریسکیو ذرائع کے مطابق خراب طبیعت کا علم ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو شاہد وحید قمر نے کہا پورا پنجاب دوڑتا ہے تم کیوں نہیں دوڑو گے. ایمرجنسی آفیسر اسامہ ریفریشر کورس پر بھیجنے کی دھمکیاں دے کر دوڑ لگواتے ہیں. ریسکیو زرائع  کے مطابق فائر ریسکیور عاصم لاشاری کنٹرول روم میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا. عاصم لاشاری 16 سال سے ریسکیو 1122 میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔
 ریسکیو اہلکار عاصم لاشاری کی موت سے قبل گذشتہ رات ہونیوالے میڈیکل کی رپورٹ بھی منظر پر آگئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق عاصم کو گذشتہ رات حالت خراب ہونےپر جناح اسپتال لایاگیا،رپورٹ کے مطابق عاصم کو 102 بخار اور بلیڈ پریشر 160 تھا،نوکری بچانے کی خاطر عاصم نے سخت بخار میں دوڑ لگائی جس کی وجہ سے اس کی حالت مزید خراب ہوگئی اور وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پی ٹی آئی کے 35 فیصد ڈونر جعلی، فارن فنڈنگ کیس کی سماعت لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مطالبہ

فارن فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے 35 فیصد ڈونرز جعلی ہیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا  کہنا ہے کہ ‎35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا لیکن جعلسازی کر کے ان کو پارٹی فنڈنگ کے ناموں کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے،‎
عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا جرم کیا ہے ،‎عمران صاحب نے شوکت خانم کے لئے دئیے جانے والے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کر  جرم کیاہے۔‎شوکت خانم کے ڈونرز کا اعتراض سنگین معاملہ ہے کہ ان کے چندے کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔‎الیکشن کمشن اس مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کو  روزانہ کی بنیاد پر سُنے اور کاروائی لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے۔‎فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِس لئے چھپائے جا رہے ہیں کہ خیرات کے پیسے کو سیاسی فنڈ میں تبدیل کیا گیا ہے۔‎ عمران صاحب کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے ۔‎الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے ۔‎
الیکشن کمشن کا پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کرنے کے باوجود 8 والیمز کو چھپایا جا رہاہے  ۔‎عمران صاحب نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں بھاری رقوم منگوائی ہیں، ان کا ریکارڈ بھی ابھی تک سامنے نہیں آیا۔‎عمران صاحب کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ سمیت غیرملکی بینکوں میں اکاؤنٹس کی تفصیل بھی ابھی آنا باقی ہے ۔‎الیکشن کمشن روزانہ بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے، 7 سال سے زیرالتوا مسئلے پر قانون اور انصاف کے تقاضےبلا تاخیر پورے کئے جائیں۔