Add 1

Sunday, February 27, 2022

دنیاوی امتحان کیلئے پاگل انسان اُخروی امتحان سے غافل کیوں ؟؟؟

تحریر :- حافظ نعمان عارف 
"فقط خیالات تک بہت اچھی ہے زندگی"
آج انسان سے مجھے بہت نفرت ہوگئی  ہے۔
آج میں نے دوران پیپر  میں کچھ دیرکلاس کا معائنہ کیا اور جب میں نے حالات کو دیکھاتو  مجھے بہت حیرت ہوئی کہ انسان کتنا گر گیا ہے  کہ انسان ، انسان نہ رہا۔  تین گھنٹے کے پیپر کے لئے چھ ماہ دن رات ایک کرتا ہے    یعنی ایک سو اسی  دن    اس کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ میں پیپر میں پاس ہو جاوں  اگر فیل ہو گیا تو مجھے اسکی سزا ملے گی 
اور سزا کیا ملے گی کہ لوگ میری توہین کریں گے  یا  مجھے آگے نہ بڑھنے  پر دکھ  ہو گا 
بس یہی نہ ۔
یار کبھی  ہم نے یہ سوچا ہے کہ یہ سب کچھ کس لیے کرتے ہیں  اس لیے نہ   کہ ہمیں ڈگری  ملے گی  
اور ہم اس ڈگری کو اداروں میں لے جائیں گے اور ادارے والے اس ڈگری کی بناء پر مجھے نوکری دیں گے ۔میں  اس نوکری کی بناء پر رزق کماؤں گا  ۔

https://www.highrevenuegate.com/ivvqk2zz3?key=e4ac6073fadcfd72dbda5ef40abb77be
جب کہ انسان کو یہ بھی پتہ ہے میرے پیدا ہونے سے  پہلے میرے رب نے میرا رزق لکھ دیا ہے اور مجھے اس سے نہ کم ملتا ہے نہ زیادہ   نہ وقت سے پہلے نہ وقت کے بعد بس سوچنے کی بات ہے کہ یہ سب کچھ  انسان کو پتا ہے پھر وہ اتنا کیوں مغرور ہو کر دنیا کی  لغشات  میں گم ہو جاتا ہے ۔ 
خیر پھر میں نے پیپر کے دوران سوچا کہ بس میری ڈگری کی معیاد صرف قبر تک ہے ۔قبر کے بعد  اسکی تو کوئی قدروقیمت نہیں رہے گی جس کے لئے میں  نے بیس  بائیس سال تک محنت کی تھی  اس کا اور میرا ساتھ صرف اور صرف قبر کی اندھیری رات تک تھا بس . . . .  
 پھر میں نے سوچا کہ  مجھے تو دنیا میں  اللّٰہ تعالٰی نے ان پیپروں کے لیے تو نہیں بھیجا مجھے  تو میرے پروردگار نے کوئی اور پیپر حل کرنے کے لیئے بھیجا تھا جسکی سزا مجھے پہلے ہی بتا دی گئ ہے۔اور  اگر نیک کام کرو گے اور دوسروں کو نیکی کی  طرف بلاؤ گے  تو تمھارے لئے آخرت میں  جنت ہے اورانعام ہی انعام ہیں اگر برائی کرو گے اور برے افعال سے باز نہ آو گے تو . . .  ہر کام کی شروعات اور اس کااختتام برائی پرہو گا تو تمھارے لئے جہنم  یعنی دوزخ ہے ۔ اگر کامیاب ہو گئے تو پھر ساری زندگی آرام وسکون  نہ موت کی پریشانی نہ رزق کی نہ نام وشہرت  کی بس صرف سکون ہی سکون۔اور اللّٰہ نہ کرے اگر  ناکام ہوگئے تو بس پھر جہنم کی آگ ہی آگ اورگناہ گار  بدکار لوگ ہی ہونگے  جہنم کی آگ کے بارے میں آپ نے سنا تو ہو گا اور جو کامیاب ہو گۓ تو وہ جنت میں . . . .  
یہ ہمارے لیے لمہ فکریہ ہے کہ ہم کس امتحان کے  لئے پیداہوئے تھے اور کیسےکیسے امتحانات میں مصروف ہو کر رہ گئے ہیں  اللّه پاک ہمیں اصل امتحان کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے . . .  اے اللّه پاک ہمیں دونوں جہانوں میں کامیابی عطا فرما۔۔۔۔۔آمین

Thursday, February 24, 2022

اسلام آباد: عدالت نے مشہور زمانہ نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم جاری

اسلام آباد: ‏نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی، کیس کے مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر سمیت چار گرفتار ملزمان ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں پیش کر دئیے گئے کمرہ عدالت سے تمام افراد کو باہر نکال دیا گیا میں نے ملزمان سے بات کرنی ہے سب افراد کمرہ عدالت سے باہر نکل جائیں جج کا حکم، 
کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فاضل عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے موت کی سزا سنا دی۔ 

Thursday, February 3, 2022

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا درجن سے زائد شرپسند انجام کو پہنچ گئے

دہشتگردوں کا بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں حملہ، سیکیورٹی فورسز نے درجن سے زائد شر پسندوں کو انجام تک پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دہشتگروں کے کچھ جتھوں نے بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں داخل ہوکر شر پسندی کی کوشش کی دہشتگردوں کے ایک گروہ نے ایف ہیڈ کوارٹر پر حملے اور قبضے کے خواب دیکھتے ہوئے داخلے کی کوشش کی۔
 تاہم سیکیورٹی فورسز کے بروقت ریسپانس نے ان منصوبے خاک میں ملاتے ہوئے ناصرف ان حملہ آوروں کو موت کی نیند سلا دیا بلکہسیکیورٹی فورسز نے دونوں علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا آخری خبروں تک نوشکی اور پنجگور میں حملہ آور دہشتگردوں کو مارنے کے بعد کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق تمام کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے چار جوان بھی شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشتگرد بھارتی تربیت یافتہ تھے۔ 

لاہوری سونے کا تاجر کراچی میں لٹ گیا، ساڑھے تین کروڑ روپے سے محروم۔

کراچی میں سال کی سب بڑی ڈکیتی واردات، ڈاکو لاہور کے تاجر سے ساڑھے تین کروڑ روپے لوٹ کر لے گئے، واقعہ کراچی کینٹ اسٹیشن کےقریب داؤدپوتاانڈرپاس کے قریب پیش آیا،
 لٹ جانے والا تاجر لاہورمیں جیولری کا کاروبار کرتا تھا اور کراچی وصولی کیلئے آیا ہوا تھا۔ تاجرگولڈٹریڈٹاورمیں سنارسے 3 کروڑروپے سے زائد رقم وصول کرکے تاجررکشےمیں سوارہوکرجارہاتھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوارڈاکوپیسوں سےبھرابیگ چھین کرفرارہوگئے، 
ذرائع کے مطابق لاہور کا جیولر گولڈ ٹریڈ  سے ساڑھے تین کروڑ  روپے لے کر کینٹ اسٹیشن کی طرف  نکلا تو دو موٹرسا ئیکلوں  پر سوار 4 ملزمان نے پیچھا کیا۔ شک ہونے پرتاجر نے رکشہ ڈرائیو کو سپیڈ بڑھانے کا کہا، رکشہ ڈرائیور نے رکشے کی اسپیڈ  بھی بڑھائی لیکن تیز رفتار ی  کے باعث رکشہ بے  قابو ہو کر الٹ گیا اور ڈاکو پہنچ گئے، موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رقم سے بھرا بیگ اٹھایا  اور  آرام سے فرار ہوگئے۔ واردات کی اطاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی تاجر اور رکشہ ڈرائیور  کو اسپتال  منتقل کیا، اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا۔ 
لاہور کے تاجر سے پیش آنے والے واقعے پر آل پاکستان جیولر ایسو سی ایشن کے صدر حاجی ہارون نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صدر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے پولیس تاجروں کو تحفظ نہیں دے پا رہی۔ انہوں نے سندھ حکومت اور آ ئی جی سے مطالبہ کیاکہ واردات کے  ملزمان کے خلاف  فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس  کاکہنا ہےکہ واردات سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔  واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل   کرکے ملزمان کو ٹریس کیا جائےگا۔

Monday, January 31, 2022

اپوزیشن لیڈر سینٹ یوسف رضا گیلانی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسٹیٹ بنک بل اور دیگر بلز کی منظوری میں حکومت کی معاونت پر تنقید، سینٹ میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ  دے دیا۔
 پیر کے روز سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان پر سٹیٹ بنک بل کی منظوری کیلئے معاونت کا الزام لگا۔ جس پر میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ  پارٹی کو بھجوا دیا ہے۔ 

مہنگائی کی ستائی عوام کے ٹیکسوں پر ڈاکہ، کے پی اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں اور مراعات میں ایک لاکھ روپے تک اضافے کی تجویزسامنے آگئی۔

عوام کی قسمت میں صرف مہنگائی، عوام کے ٹیکسوں سے ارکان اسمبلی کے وارے نیارے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ، تحریک انصاف کی حکومت ایک طرف تو وسائل کی کمی اور خزانے پر اخراجات کا بوجھ کا بہانہ بنا کر مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال رہا ہے تو دوسری طرف خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ہی کے دورا اقتدار میں اراکین اسمبلی  اپنے لئے خود ہی ریلیف حاصل کرنےکیلئے سرگرم ہیں، 
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کے تنخواہوں اور مراعات میں ایک لاکھ روپے  تک کے اضافہ کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ  کل  صوبائی کابینہ کے اجلاس میں  کیا  جائے گا، ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ اراکین اسمبلی کی  مراعات میں ریسرچر  اور درجہ چھارم کے ملازم کی تنخوا دی جائے گی۔ صوبائی کابینہ اگر اس تجویز کی منظوری دے دیتی ہے تو اس منظوری کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے  بڑھ کر اڑھائی لاکھ روپے ماہوار ہو جائے گی۔ جس سے خزانہ پر سالانہ لگ بھگ 17 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Friday, January 28, 2022

بپ جی گیم کا جنون، کھیلنے سے پر منع کرنے پر بیٹے نے ماں اور تین بہن بھائیوں کوقتل کردیا۔

پب جی گیم کے جنون نے پورا گھر اجاڑ دیا، جنونی لڑکے نے گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اپنی ماں اور تین بہن بھائیوں کو قتل کردیا۔ لاہور  کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں چند روز قبل ماں اور تین بچوں کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں،
 ایس پی سی  آئی اے کی ٹیم نے ملزم کا کھوج لگالیا۔ ذرائع کے مطابق  واردات میں بچ جانے والا بیٹا علی زین ہی قاتل ہے۔
لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں چند روز قبل لیڈی ہیلتھ ورکر ناہید، اسکے بیٹے تیمور سلطان، بیٹیوں ماہ نور فاطمہ اور جنت فاطمہ کو گھر میں فاٸرنگ کر کے قتل کردیا گیا، چار اندھے قتل کی تفتیش کے لیے مختلف تفتیشی ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں۔
ایس پی سی  آئی اے کی تشکیل دی جانے والی ٹیم نے چار افراد کے اندوہناک واقعے پر مقتولہ ناہید کے سابق شوہر سبطین سمیت متعدد افراد کو شامل تفتیش کرکے تحقیقات کی گئی، لیکن پولیس قاتل کا سراغ نہ لگا۔ سی  آئی اے پولیس کی تفتیشی ٹیم نے مقتولہ کے بیٹے علی زین سے تحقیقات شروع کیں تو ملزم علی زین   بار بار  بیان بدلتا رہا، ذرائع کے مطابق ملزم علی زین نے اعتراف جرم کر لیا، ملزم نےکہاوالدہ  پب جی کھیلنے سے منع کرتی تھی، گیم  کھیلتے ہوئے منع کیا تو طیش میں أکر ماں، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کردیا.
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کہتے ہیں مقتولہ کے بیٹے علی زین  کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے.

Thursday, January 27, 2022

نوازشریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست دائر۔

*سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر*
اسلام آباد: نواز شریف، جہانگیر ترین تاحیات نا اہلی معاملہ، سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔
صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست دائر کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی، آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا، عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔
https://www.highrevenuegate.com/ivvqk2zz3?key=e4ac6073fadcfd72dbda5ef40abb77be

وزیراعظم عمران خان کل جمعہ کے روز لاہور کادورہ کرینگے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کل دورہ لاہور کا امکان، عمران خان وزیر اعلی عثمان بزدار  اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کریں گے، 
وزیر اعلی عثمان بزدار صوبے کے اہم امور بارے وزیر اعظم کو بریف کریں گے جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں میں پیش رفت بارے  عمران خان کو بریف کریں گے۔ دورے کے دوران پنجاب کابینہ کے  وزرا بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ لاہور آمد کے موقع پر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا وزٹ  بھی وزیر اعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ایوان وزیر اعلی میں مختلف اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔