کراچی میں آٹے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گیاکراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1550 روپے تک پہنچ گیا۔ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا تھیلا 50 روپے تک مہنگا ہوا۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور۔
سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں سکھر اور لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 40 روپے تک مہنگا کردیا گیاحیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 20 روپے تک مہنگاہو گیا ہے۔
کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 10روپے تک مہنگا ہوا دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ حیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1480 روپے تک پہنچ گیاکوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا1450 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔
سکھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1420 روپے تک ہوگئی دستاویز کے مطابق لاڑکانہ,خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1400 روپے تک ہے جبکہ اسلام آباد, راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گجرانوالہ,سیالکوٹ,لاہور میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے تک میں فروخت دستاویز
فیصل آباد,سرگودھا میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 1100 روپے تک مل رہا ہے۔ جبکہ ملتان, بہاولپور, پشاور, بنوں میں بھی آٹے کاتھیلا 1100 روپے تک میں دستیاب ہے۔
No comments:
Post a Comment