شعبہ ہوابازی کا ایک اور پاکستانی ائیرلائن کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیو ائیرلائن کو لائسنس جاری کیا جائے گا۔
حکومت پاکستان ایوی ایشن ڈویژن کا اہم قدم
نجی شعبہ میں چلنے والی ایک اور ملکی ایئرلائن کو آپریشن کی اجازت دینے کا فیصلہ
کیوایئر لائن کے فضائی آپریشن کی منظوری وفاقی کابینہ 25جنوری کو دے گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیو ایئر لائن کو سی اے اے کا ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ آر پی ٹی لائسنس اجراء کیا جائے گا۔
کیو ایئر لائن تین نئے ایئر بس 320طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرے گا ۔ذرائع ایوی ایشن ڈویژن آرپی ٹی لائسنس ملنے کے تین سے چار ماہ کے بعد کیو ائیر لائن اپنی پروازیں شروع کر سکے گی۔ کیو ائیرلائن کی پروازیں لاہور ، اسلام آباداور کراچی کیلئے ہوں گی۔ اس وقت ملک میں تین مقامی ایئرلائنز اپنا فضائی آپریشن چلا رہی ہیں
No comments:
Post a Comment