کراچی اورنگی ٹاون میں انسانی درندگی کا واقعہ،جھگڑے کے دوران پڑوسی نے پڑوسی کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر جسم سے علیحدہ کر ڈالی، پولیس نے دونوں کے خلاف جھگڑے کا مقدمہ درج کر لیا،
This Blog is officially being supervise and administrating by Weeky Hamara Maqsad Multan ( A project of Rindaan Media Group Pakistan). Weekly HAMARA MAQSAD Multan is a one of Pakistan's especially south Punjab based news paper , which being publish under the editorial of well known and energetic Journalist Saeed Ahmad Mazari, Hamara Maqsad Multan has slogan of Hamara Maqsad Pakisatan which means that Pakistan' solidarity, Honour and its cultural over view stands first in all rspects.
Add 1
Wednesday, January 26, 2022
بلوچستان میں دشت کے علاقے میں انڈیا فنڈڈ دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ، کئی دہشتگرد ہلاک، چند جوانوں کے شہادت کی اطلاعات۔
بھارت اور دیگر پاکستان دشمن عناصر کی آشیرباد سے بلوچستان میں دہشتگردوں کے ایک گروہ نے دشت کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،
شہراقتدار میں کار چوروں کی پولیس پر فائرنگ، ملزم پیدل ہی فرار ہوگئے۔
چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی پولیس پارٹی کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلے میں ایک کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار، دو ملزمان پیدل فرارہوگئے
تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں کارلفٹرز کی تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ،پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کارلفٹرز چوری کی واردات کے بعد فرار ہورہے ہیں ،ترجمان پولیس کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سیل ٹیم نے اطلاع پر مختلف علاقوں میں چیکنگ شروع کردی چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی پولیس پارٹی کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی
فائرنگ کے تبادلے میں ایک کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار، دو ملزمان پیدل فرارہوگئے۔پولیس نے چوری کی جانے والی گاڑی کیری ڈبہ بھی قبضے میں لے لیا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں گرفتار ملزم کا نام محمد یاسر ہے۔جو عادی کارلفٹر ہے ملزم راولپنڈی اسلام آباد میں کارچوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے۔
پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹ ایف بی آر نے منجمند کردیئے،
ٹکٹ ٹیکس کی عدم ادائیگی، ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ نے پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹس کو منجمند کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے سال 2020 سے اب تک ٹکٹوں کی فروخت پر صارفین سے وصول شدہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایف بی آر کو جمع نہیں کرائی ہے۔ پی آئی اے نے صارفین سے مجموعی طور پر 26 ارب روپے وصول کیئے مگر قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے،
پی آئی اے نے ایف ای ڈی کی ادائیگی کے حوالے سے ٹربیونل سے رجوع کیا مگر فیصلہ اس کے خلاف آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاونٹس کو مجمند کر کے 45 کروڑ روپے کی وصولی کر بھی لی ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس رقم کی وصولی کیلئے پی آئی اے کی اعلی انتظامیہ کی گرفتاری کے لئے جلد وارنٹ بھی جاری کرے گی۔ ایف بی آر کے اس اقدام سے پہلے ہی مالی بحران کا شکار پی آئی اے کے لیے مشکلات مزید بڑھ جائینگی۔
نیب راولپنڈی کی کراچی میں بڑی کارروائی۔ سابق میونسپل کمشنر سے قارون کا خزانہ برآمد کرلیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب ) راولپنڈی کی جانب سے کراچی میں بڑی کارروائی۔ گورنگی کے سابق میونسپل کمشنر مسرور میمن کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران مبینہ طور پر غیرقانونی ذرائع سے اکٹھا کیا گیا خزانہ بھی برآمد کیا گیا۔ مسرور میمن کے ساتھ ساتھ میونسپل کمشنر آفس کے اکاونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب آپریشن میں کئی ملین کی غیر قانونی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ گئیں نیب حکام نے کارروائی کے دوران مسرور میمن سے سونے کی اینٹیں ،سونے کے بٹن ، ڈالرز ، درہم اور ریال کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرلی۔
برآمد کی گئی اس رقم کو گننے کیلئے نیب افسران کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا ۔ نیب ذرائع کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی۔رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں بھی کاٹی جاتیں۔
نیب حکام نے بتایا کہ کرپشن کے ذریعے حاصل ہونیوالی رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں، ٹی ٹیز کے ذریعے بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں۔
بعد ازاں گرفتار افراد کے حوالے سے احتساب عدالت کراچی میں نیب راولپنڈی کے ہاتھوں سابق میونسپل کمشنر کورنگی سمیت تین ملزمان کی گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی،،، ملزمان کو راہداری ریمانڈ کیلئے عدالت کے رو برو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو تین روزہ راہدری ریمانڈ پر نیب روالپنڈی کی تحویل میں دے دیا، عدالت میں دوران سماعت
نیب راولپنڈی کے حکام نے موقف بیان کیا کہ گرفتار ملزمان کو راہداری ریمانڈ لیکر راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Monday, January 24, 2022
وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
شہزاد اکبر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔
نواز شریف کل نہیں آج واپس آئے، شہباز شریف سے ہاتھ ملانا شریک جرم ہونا سمجھتا ہوں۔ حکومت سے نکل گیا تو مخالفین کیلئے زیادہ خطرناک ثابت ہونگا۔ وزیراعظم عمران خان
وزیاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا،سڑکوں پر نکل آیا تو اپوزیشن کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، نواز شریف کل نہیں آج واپس آ جائیں۔ ان واپسی کی دعا مانگتا ہوں۔
وزیراعظم کی وارننگ،،، "آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ " پروگرام کے تحت عوام سے براہ راست گفتگو میں کہا ،، عوام صرف میرے ساتھ ہے، مہنگائی کے باوجود عوام اپوزیشن کاساتھ دینے کوئی باہر نہیں آئے گا، نہ صرف یہ بلکہ اگلی مدت بھی پوری کریں گے،،، سب سے بات کرنے کےلئے تیار ہوں، لیکن مجرموں سے مفاہمت کروں گا نہ این آر او دوں گا، نوازشریف کی ڈیل کی باتیں شوشہ ہیں، پارٹی بچانے کیلئے ایسی باتیں کر رہے ہیں، انتظار کررہاہوں نواز شریف پاکستان واپس آئيں، پلیز واپس آئیں۔
شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر نہیں ، قوم کا مجرم سمجھتا ہوں،شہباز شریف سے ملاقات کروں گا نہ ہاتھ ملاؤں گا،کپتان کی للکار، پارلیمنٹ میں اُن کی گھنٹوں تقریر کا مقصد جاب ایپلی کیشن ہے. وزیراعظم عمران خان نے مخالفین کو خبردار کیا کہ وہ مخالفین کیلئے حکومت سے باہر ہونے پر زیادہ خطرناک ثابت ہونگے۔
آئی ایم ایف کی ہدایات حکومت عوام پر مہنگی بجلی گرانے کیلئے تیار۔
اسلام آباد:آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری۔ اس بار بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 95 پیسے تک فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی۔
حکومت کی طرف سےگھریلو صارفین کیلئے بجلی 95پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق نیپرا اتھارٹی حکومتی درخواست پر آج (سوموار) سماعت کرے گی۔ حکومتی درخواست کے مطابق بجلی صارفین کے مختلف سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8سے 95پیسے تک مہنگی کرنے تجویز دی گئی۔ بجلی 100یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے فی یونٹ 8 پیسےاضافے کی اضافہ ہوگا جبکہ101-200یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے فی یونٹ بڑھائے جائینگے۔ 201سے 300یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے فی یونٹ 48 پیسے اضافے کی تجویز ہے اسی طرح 301سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے فی یونٹ 95پیسے اضافہ کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 20ارب روپے کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ نیپراسماعت کے بعدقیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرےگا۔ دوسری جانب سی پی پی اے کی جانب سے بھی ماہ دسمبر کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ ایک روپے 95 پیسے تک کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے۔ مجموعی طور پر صارفین کو دو روپے سے تین روپے تک فی یونٹ مہنگی بجلی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔
سرائے عالمگیر میں سعودی عرب پلٹ خاتون چارر بچوں سمیت لاپتہ۔ وزیراعلی پنجاب نے تمام افراد کی بازیابی کا حکم دے دیا
سرائے عالمگیر عالمگیرمیں بیرون ملک سے پاکستان واپس آنے والی پوری فیملی لاپتہ ہوگئی۔
لاپتہ ہونیوالی سعودی پلٹ خاتون اپنے 4 بچوں سمیت 18 جنوری کو لاپتہ ہوئی
لاپتہ ہونیوالے بچوں میں 14 سالہ ابراہیم، 6 سالہ ارحم جبکہ بیٹیوں میں 13 سالہ وردا سجاد اور 9 سالہ نرمین سجاد بھی شامل ہیں
بچوں کے والد کے مطابق اس کی اہلیہ بچوں بچوں کے ساتھ شاپنگ کےلئے گئی اور واپس نہیں لوٹی،
متاثرہ خاندان کے سربراہ اور لاپتہ بچوں کے والد سجاد کا کہنا تھا کہ "میں سعودی عرب تھا جب فیملی کے لاپتہ ہونے کا علم ہوا۔"
پاکستان پہنچتے ہی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی،سجاد نے پولیس کاکردگی سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے واقعےکو 6 دن گزر جانے کے باوجود بھی پولیس کچھ نہیں کر رہی۔
سجاد کے مطابق اس کی بیوی سائرہ سجاد کا نمبر بھی مسلسل بند جا رہا ہے، جبکہ مزکورہ لاپتہ افراد نے 22 جنوری کو واپس سعودی عرب جانا تھا۔
تفتیشی افسر محمد اسلم کے مطابق مقدمہ سٹی سرائے عالمگیر میں درج ہے
پولیس مصروف تفتیش ہے، مغویوں کی تلاش جاری ہے، جبکہ مدعی مقدمہ سجاد کی جانب سے نامزد ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ واقعے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ہوئےرپورٹ طلب کرلی۔
Subscribe to:
Posts (Atom)