Add 1

Thursday, January 27, 2022

نوازشریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست دائر۔

*سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر*
اسلام آباد: نواز شریف، جہانگیر ترین تاحیات نا اہلی معاملہ، سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔
صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست دائر کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی، آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا، عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔
https://www.highrevenuegate.com/ivvqk2zz3?key=e4ac6073fadcfd72dbda5ef40abb77be

وزیراعظم عمران خان کل جمعہ کے روز لاہور کادورہ کرینگے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کل دورہ لاہور کا امکان، عمران خان وزیر اعلی عثمان بزدار  اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کریں گے، 
وزیر اعلی عثمان بزدار صوبے کے اہم امور بارے وزیر اعظم کو بریف کریں گے جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں میں پیش رفت بارے  عمران خان کو بریف کریں گے۔ دورے کے دوران پنجاب کابینہ کے  وزرا بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ لاہور آمد کے موقع پر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا وزٹ  بھی وزیر اعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ایوان وزیر اعلی میں مختلف اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

افسران نے بیمار ریسکیو اہلکار کو دوڑا دوڑا کر موت کی نیند سلا دیا۔ عاصم لاشاری کو تیز بخار میں افسران نے دوڑ کیلئے مجبور کیا۔

لاہور میں ریسکیو 1122 کی ایل او ایس اکیڈمی میں دوڑ کے دوران ریسکیو اہلکار جا ن بحق۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر شاہد وحید قمر نے کہا پورا پنجاب دوڑتا ہے تم کیوں نہیں دوڑو گے،افسران  اہلکار وں کو ریفریشر کورس پر بھیجنے کی دھمکیاں دے کر دوڑ لگواتے ہیں،
اسی عام پریکٹس کو دوہراتے ہوئے ہی ریسکیو افسران نے فائر ریسکیور عاصم لاشاری کو طبعیت خراب ہونے کے باوجود دوڑ لگوائی. ریسکیو ذرائع کے مطابق خراب طبیعت کا علم ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو شاہد وحید قمر نے کہا پورا پنجاب دوڑتا ہے تم کیوں نہیں دوڑو گے. ایمرجنسی آفیسر اسامہ ریفریشر کورس پر بھیجنے کی دھمکیاں دے کر دوڑ لگواتے ہیں. ریسکیو زرائع  کے مطابق فائر ریسکیور عاصم لاشاری کنٹرول روم میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا. عاصم لاشاری 16 سال سے ریسکیو 1122 میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔
 ریسکیو اہلکار عاصم لاشاری کی موت سے قبل گذشتہ رات ہونیوالے میڈیکل کی رپورٹ بھی منظر پر آگئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق عاصم کو گذشتہ رات حالت خراب ہونےپر جناح اسپتال لایاگیا،رپورٹ کے مطابق عاصم کو 102 بخار اور بلیڈ پریشر 160 تھا،نوکری بچانے کی خاطر عاصم نے سخت بخار میں دوڑ لگائی جس کی وجہ سے اس کی حالت مزید خراب ہوگئی اور وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پی ٹی آئی کے 35 فیصد ڈونر جعلی، فارن فنڈنگ کیس کی سماعت لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مطالبہ

فارن فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے 35 فیصد ڈونرز جعلی ہیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا  کہنا ہے کہ ‎35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا لیکن جعلسازی کر کے ان کو پارٹی فنڈنگ کے ناموں کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے،‎
عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا جرم کیا ہے ،‎عمران صاحب نے شوکت خانم کے لئے دئیے جانے والے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کر  جرم کیاہے۔‎شوکت خانم کے ڈونرز کا اعتراض سنگین معاملہ ہے کہ ان کے چندے کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔‎الیکشن کمشن اس مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کو  روزانہ کی بنیاد پر سُنے اور کاروائی لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے۔‎فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِس لئے چھپائے جا رہے ہیں کہ خیرات کے پیسے کو سیاسی فنڈ میں تبدیل کیا گیا ہے۔‎ عمران صاحب کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے ۔‎الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے ۔‎
الیکشن کمشن کا پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کرنے کے باوجود 8 والیمز کو چھپایا جا رہاہے  ۔‎عمران صاحب نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں بھاری رقوم منگوائی ہیں، ان کا ریکارڈ بھی ابھی تک سامنے نہیں آیا۔‎عمران صاحب کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ سمیت غیرملکی بینکوں میں اکاؤنٹس کی تفصیل بھی ابھی آنا باقی ہے ۔‎الیکشن کمشن روزانہ بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے، 7 سال سے زیرالتوا مسئلے پر قانون اور انصاف کے تقاضےبلا تاخیر پورے کئے جائیں۔

کراچی میں ایم کیو ایم کی ریلی پر سندھ پولیس کادھاوا، لاٹھی چارج، کئی کارکن زخمی ایک جانبحق، ایم کیو ایم آج یوم سیاہ منائے گی۔

سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء کی طرف سے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے شرکاء پر دھاوا بول دیا، 
پولیس نے ریلی میں شریک خواتین اور بچوں کا لحاظ کیے بغیر تمام شرکاء پر لاٹھی چارج کردی جبکہ ریلی کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں پولیس کے بدترین تشدد سے ایم کیوایم کے کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ جبکہ اس دوران ہونے والی بھگدڑ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق اس دوران چھ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا دوسری جانب ایم کیو ایم نے الزام عائد کیا کہ پولیس تشدد سے ایم کیو ایم کا ایک کارکن جانبحق ہوگیا اور پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کررکھا ہے۔ 
گزشتہ روز ریلی پر پولیس تشدد اور کارکن کی ہلاکت پر ایم کیو ایم نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ جبکہ احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رکھنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ جانبحق ہونے والے ایم کیو ایم کارکن کی نماز جنازہ آج بعد سہ پہر ادا کی جائے گی جس میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی شرکت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس تشدد اور کارکن کی ہلاکت اور تمام تر صورتحال کے حوالے سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان سے رابطہ کیا اور ساری صورتحال پر اظہار افسوس کیا۔
اس کے علاوہ کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ناصرف ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کی بلکہ وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ کراچی بالخصوص جبکہ سندھ کے دیگر شہروں کی بالعموم صورتحال کو مدنظر رکھ کر سندھ میں گورنر راج نافذ کیا جائے۔
 دوسری جانب سندھ حکومت نے گزشتہ روز کے حالات کو ایم کیو ایم کی طرف سے شر پسندی کی سازش قرار دیا اور کہا کہ کسی کو بھی کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سندھ حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ ایم کیو ایم لسانیت کو ہوا دے کر اور دھونس سے بلدیاتی قوانین تبدیل کروانا چاہتی ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

Wednesday, January 26, 2022

نیب پاکستانی سیاستدانوں سے کرپشن شدہ رقم ریکور نہ کرسکا۔ رپورٹ میں انکشاف

نیب دعوؤں اور کوششوں کے باوجود سیاستدانوں سے رقوم ریکور کرنے میں ناکام رہی، نیب نے اکتوبر 2021 تک 821 ارب روپے سے زائد کرپشن شدہ رقم ریکور کی لیکن سیاستدانوں سے فقط صفر عشاریہ 47 ارب ہی ریکور ہوسکے۔ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں نیب کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں انکشاف،  پی اے سی کا رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے بریفنگ دینا تھی مگر وہ کرونا کا شکار ہونے کے باعث شریک نہ ہوئے ان کی جگہ ڈی جی نیب حسنین احمدنے بریفنگ دی انہوں نے چارٹس کی مدد سے بتایا نیب نے اکتوبر 2021 تک 821 ارب 57 کروڑ روپے کی ریکوری کی، نیب نے 500 ارب روپے سے زیادہ کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی،54ارب روپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی۔
  بریفنگ میں بتایا گیا نیب نے سب سے کم ریکوری 0.47 ارب روپے سیاستدانوں سے کی بیوروکریٹس سے 8.17 ارب روپے کی ریکوری کی گئی مضاربہ سمیت دیگر شعبوں سے 21.68 ارب کی براہ راست ریکوری کی گئی سیاستدانوں، بیوروکریٹس،کاروباری حضرات اور دیگر سے 54.63 ارب روپے کی ریکوری کی سب سے زیادہ ریکوری 24 ارب روپے کاروباری طبقے سے کی گئی۔ پی اے سی اجلاس میں رکن پی اے سی مشاہد حسین سید نے نیب حکام سے  پوچھا کہ نیب بتائے سید خورشید شاہ دوسال تک کیوں جیل رہے جس پر ڈی جی نیب نے بتایا دنیا میں وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کی مدت مقرر نہیں ہوتی نیب نے تین مراحل کا دس ماہ عرصہ مقرر کررکھا ہے اس پر سید نوید قمر نے کہا جب آپ کے پاس ثبوت نہیں تھے تو خورشید شاہ کو دوسال جیل میں کیوں رکھا ان دوسالوں کا حساب کون دے گا چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے کہا اگر ثبوت فوری نہ ہوں تو کم از کم ملزم کی ضمانت تو ہونے دی جائے ارکان پی اے سی نے مزید سوالات نیب کو دیتے ہوئے اگلے اجلاس میں پھر بریفنگ مانگ لی۔ 

کراچی میں دوران لڑائی پڑوسی دوسرے پڑوسی کا انگوٹھا کھا گیا۔ مقدمہ درج

کراچی  اورنگی ٹاون میں انسانی درندگی کا واقعہ،جھگڑے کے دوران پڑوسی نے پڑوسی کی انگلی دانتوں سے کاٹ  کر جسم سے علیحدہ کر ڈالی، پولیس نے دونوں کے خلاف جھگڑے کا مقدمہ درج کر  لیا، 
انسانی درندگی کا واقعہ،جھگڑے کے دوران پڑوسی نے پڑوسی کی انگلی دانتوں سے کاٹ دی. پولیس نے دنوں افراد کو گرفتار کرلیا. دونوں پڑوسیوں کے خلاف  پاکستان بازار  پولیس نے مقدمہ درج کر لیا. ملزم ندیم  نے پڑوسی   کلیم کےہاتھ کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر جسم سے علیحدہ کر ڈالی. واقعہ گزشتہ روز اورنگی ٹاون میں پیش آیا

بلوچستان میں دشت کے علاقے میں انڈیا فنڈڈ دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ، کئی دہشتگرد ہلاک، چند جوانوں کے شہادت کی اطلاعات۔

بھارت اور دیگر پاکستان دشمن عناصر کی آشیرباد سے بلوچستان میں دہشتگردوں کے ایک گروہ نے دشت کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،
 سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور متعدد دہشتگرد جہنم واصل کیے۔ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے چند اہلکاروں کے شہادت کی اطلاعات بھی ہیں۔ تاہم آخری خبروں تک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے واقعے کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

شہراقتدار میں کار چوروں کی پولیس پر فائرنگ، ملزم پیدل ہی فرار ہوگئے۔

چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی پولیس پارٹی کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی فائرنگ کے تبادلے میں ایک کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار، دو ملزمان پیدل فرارہوگئے
 تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں کارلفٹرز کی تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ،پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کارلفٹرز چوری کی واردات کے بعد فرار ہورہے ہیں ،ترجمان پولیس کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سیل ٹیم نے اطلاع پر مختلف علاقوں میں چیکنگ شروع کردی  چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی پولیس پارٹی کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی 
فائرنگ کے تبادلے میں ایک کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار، دو ملزمان پیدل فرارہوگئے۔پولیس نے چوری کی جانے والی گاڑی کیری ڈبہ بھی قبضے میں لے لیا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں گرفتار ملزم کا نام محمد یاسر ہے۔جو عادی کارلفٹر ہے ملزم راولپنڈی اسلام آباد میں کارچوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے۔