This Blog is officially being supervise and administrating by Weeky Hamara Maqsad Multan ( A project of Rindaan Media Group Pakistan). Weekly HAMARA MAQSAD Multan is a one of Pakistan's especially south Punjab based news paper , which being publish under the editorial of well known and energetic Journalist Saeed Ahmad Mazari, Hamara Maqsad Multan has slogan of Hamara Maqsad Pakisatan which means that Pakistan' solidarity, Honour and its cultural over view stands first in all rspects.
Add 1
Monday, January 31, 2022
اپوزیشن لیڈر سینٹ یوسف رضا گیلانی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اسٹیٹ بنک بل اور دیگر بلز کی منظوری میں حکومت کی معاونت پر تنقید، سینٹ میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
مہنگائی کی ستائی عوام کے ٹیکسوں پر ڈاکہ، کے پی اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں اور مراعات میں ایک لاکھ روپے تک اضافے کی تجویزسامنے آگئی۔
عوام کی قسمت میں صرف مہنگائی، عوام کے ٹیکسوں سے ارکان اسمبلی کے وارے نیارے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ، تحریک انصاف کی حکومت ایک طرف تو وسائل کی کمی اور خزانے پر اخراجات کا بوجھ کا بہانہ بنا کر مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال رہا ہے تو دوسری طرف خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ہی کے دورا اقتدار میں اراکین اسمبلی اپنے لئے خود ہی ریلیف حاصل کرنےکیلئے سرگرم ہیں،
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کے تنخواہوں اور مراعات میں ایک لاکھ روپے تک کے اضافہ کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ کل صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا، ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ اراکین اسمبلی کی مراعات میں ریسرچر اور درجہ چھارم کے ملازم کی تنخوا دی جائے گی۔ صوبائی کابینہ اگر اس تجویز کی منظوری دے دیتی ہے تو اس منظوری کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے بڑھ کر اڑھائی لاکھ روپے ماہوار ہو جائے گی۔ جس سے خزانہ پر سالانہ لگ بھگ 17 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
Friday, January 28, 2022
بپ جی گیم کا جنون، کھیلنے سے پر منع کرنے پر بیٹے نے ماں اور تین بہن بھائیوں کوقتل کردیا۔
پب جی گیم کے جنون نے پورا گھر اجاڑ دیا، جنونی لڑکے نے گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اپنی ماں اور تین بہن بھائیوں کو قتل کردیا۔ لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں چند روز قبل ماں اور تین بچوں کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں،
ایس پی سی آئی اے کی ٹیم نے ملزم کا کھوج لگالیا۔ ذرائع کے مطابق واردات میں بچ جانے والا بیٹا علی زین ہی قاتل ہے۔
لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں چند روز قبل لیڈی ہیلتھ ورکر ناہید، اسکے بیٹے تیمور سلطان، بیٹیوں ماہ نور فاطمہ اور جنت فاطمہ کو گھر میں فاٸرنگ کر کے قتل کردیا گیا، چار اندھے قتل کی تفتیش کے لیے مختلف تفتیشی ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں۔
ایس پی سی آئی اے کی تشکیل دی جانے والی ٹیم نے چار افراد کے اندوہناک واقعے پر مقتولہ ناہید کے سابق شوہر سبطین سمیت متعدد افراد کو شامل تفتیش کرکے تحقیقات کی گئی، لیکن پولیس قاتل کا سراغ نہ لگا۔ سی آئی اے پولیس کی تفتیشی ٹیم نے مقتولہ کے بیٹے علی زین سے تحقیقات شروع کیں تو ملزم علی زین بار بار بیان بدلتا رہا، ذرائع کے مطابق ملزم علی زین نے اعتراف جرم کر لیا، ملزم نےکہاوالدہ پب جی کھیلنے سے منع کرتی تھی، گیم کھیلتے ہوئے منع کیا تو طیش میں أکر ماں، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کردیا.
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کہتے ہیں مقتولہ کے بیٹے علی زین کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے.
Thursday, January 27, 2022
نوازشریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست دائر۔
*سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر*
اسلام آباد: نواز شریف، جہانگیر ترین تاحیات نا اہلی معاملہ، سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔
صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست دائر کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی، آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا، عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔
https://www.highrevenuegate.com/ivvqk2zz3?key=e4ac6073fadcfd72dbda5ef40abb77be
وزیراعظم عمران خان کل جمعہ کے روز لاہور کادورہ کرینگے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کل دورہ لاہور کا امکان، عمران خان وزیر اعلی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کریں گے،
وزیر اعلی عثمان بزدار صوبے کے اہم امور بارے وزیر اعظم کو بریف کریں گے جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں میں پیش رفت بارے عمران خان کو بریف کریں گے۔ دورے کے دوران پنجاب کابینہ کے وزرا بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ لاہور آمد کے موقع پر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا وزٹ بھی وزیر اعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ایوان وزیر اعلی میں مختلف اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔
افسران نے بیمار ریسکیو اہلکار کو دوڑا دوڑا کر موت کی نیند سلا دیا۔ عاصم لاشاری کو تیز بخار میں افسران نے دوڑ کیلئے مجبور کیا۔
لاہور میں ریسکیو 1122 کی ایل او ایس اکیڈمی میں دوڑ کے دوران ریسکیو اہلکار جا ن بحق۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر شاہد وحید قمر نے کہا پورا پنجاب دوڑتا ہے تم کیوں نہیں دوڑو گے،افسران اہلکار وں کو ریفریشر کورس پر بھیجنے کی دھمکیاں دے کر دوڑ لگواتے ہیں،
اسی عام پریکٹس کو دوہراتے ہوئے ہی ریسکیو افسران نے فائر ریسکیور عاصم لاشاری کو طبعیت خراب ہونے کے باوجود دوڑ لگوائی. ریسکیو ذرائع کے مطابق خراب طبیعت کا علم ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو شاہد وحید قمر نے کہا پورا پنجاب دوڑتا ہے تم کیوں نہیں دوڑو گے. ایمرجنسی آفیسر اسامہ ریفریشر کورس پر بھیجنے کی دھمکیاں دے کر دوڑ لگواتے ہیں. ریسکیو زرائع کے مطابق فائر ریسکیور عاصم لاشاری کنٹرول روم میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا. عاصم لاشاری 16 سال سے ریسکیو 1122 میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔
ریسکیو اہلکار عاصم لاشاری کی موت سے قبل گذشتہ رات ہونیوالے میڈیکل کی رپورٹ بھی منظر پر آگئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق عاصم کو گذشتہ رات حالت خراب ہونےپر جناح اسپتال لایاگیا،رپورٹ کے مطابق عاصم کو 102 بخار اور بلیڈ پریشر 160 تھا،نوکری بچانے کی خاطر عاصم نے سخت بخار میں دوڑ لگائی جس کی وجہ سے اس کی حالت مزید خراب ہوگئی اور وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پی ٹی آئی کے 35 فیصد ڈونر جعلی، فارن فنڈنگ کیس کی سماعت لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مطالبہ
فارن فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے 35 فیصد ڈونرز جعلی ہیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا لیکن جعلسازی کر کے ان کو پارٹی فنڈنگ کے ناموں کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے،
عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا جرم کیا ہے ،عمران صاحب نے شوکت خانم کے لئے دئیے جانے والے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کر جرم کیاہے۔شوکت خانم کے ڈونرز کا اعتراض سنگین معاملہ ہے کہ ان کے چندے کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔الیکشن کمشن اس مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سُنے اور کاروائی لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے۔فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِس لئے چھپائے جا رہے ہیں کہ خیرات کے پیسے کو سیاسی فنڈ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ عمران صاحب کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے ۔الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے ۔
الیکشن کمشن کا پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کرنے کے باوجود 8 والیمز کو چھپایا جا رہاہے ۔عمران صاحب نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں بھاری رقوم منگوائی ہیں، ان کا ریکارڈ بھی ابھی تک سامنے نہیں آیا۔عمران صاحب کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ سمیت غیرملکی بینکوں میں اکاؤنٹس کی تفصیل بھی ابھی آنا باقی ہے ۔الیکشن کمشن روزانہ بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے، 7 سال سے زیرالتوا مسئلے پر قانون اور انصاف کے تقاضےبلا تاخیر پورے کئے جائیں۔
کراچی میں ایم کیو ایم کی ریلی پر سندھ پولیس کادھاوا، لاٹھی چارج، کئی کارکن زخمی ایک جانبحق، ایم کیو ایم آج یوم سیاہ منائے گی۔
سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء کی طرف سے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے شرکاء پر دھاوا بول دیا،
پولیس نے ریلی میں شریک خواتین اور بچوں کا لحاظ کیے بغیر تمام شرکاء پر لاٹھی چارج کردی جبکہ ریلی کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں پولیس کے بدترین تشدد سے ایم کیوایم کے کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ جبکہ اس دوران ہونے والی بھگدڑ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق اس دوران چھ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا دوسری جانب ایم کیو ایم نے الزام عائد کیا کہ پولیس تشدد سے ایم کیو ایم کا ایک کارکن جانبحق ہوگیا اور پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کررکھا ہے۔
گزشتہ روز ریلی پر پولیس تشدد اور کارکن کی ہلاکت پر ایم کیو ایم نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ جبکہ احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رکھنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ جانبحق ہونے والے ایم کیو ایم کارکن کی نماز جنازہ آج بعد سہ پہر ادا کی جائے گی جس میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی شرکت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس تشدد اور کارکن کی ہلاکت اور تمام تر صورتحال کے حوالے سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان سے رابطہ کیا اور ساری صورتحال پر اظہار افسوس کیا۔
اس کے علاوہ کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ناصرف ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کی بلکہ وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ کراچی بالخصوص جبکہ سندھ کے دیگر شہروں کی بالعموم صورتحال کو مدنظر رکھ کر سندھ میں گورنر راج نافذ کیا جائے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے گزشتہ روز کے حالات کو ایم کیو ایم کی طرف سے شر پسندی کی سازش قرار دیا اور کہا کہ کسی کو بھی کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سندھ حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ ایم کیو ایم لسانیت کو ہوا دے کر اور دھونس سے بلدیاتی قوانین تبدیل کروانا چاہتی ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
Wednesday, January 26, 2022
نیب پاکستانی سیاستدانوں سے کرپشن شدہ رقم ریکور نہ کرسکا۔ رپورٹ میں انکشاف
نیب دعوؤں اور کوششوں کے باوجود سیاستدانوں سے رقوم ریکور کرنے میں ناکام رہی، نیب نے اکتوبر 2021 تک 821 ارب روپے سے زائد کرپشن شدہ رقم ریکور کی لیکن سیاستدانوں سے فقط صفر عشاریہ 47 ارب ہی ریکور ہوسکے۔ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے اجلاس میں نیب کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں انکشاف، پی اے سی کا رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے بریفنگ دینا تھی مگر وہ کرونا کا شکار ہونے کے باعث شریک نہ ہوئے ان کی جگہ ڈی جی نیب حسنین احمدنے بریفنگ دی انہوں نے چارٹس کی مدد سے بتایا نیب نے اکتوبر 2021 تک 821 ارب 57 کروڑ روپے کی ریکوری کی، نیب نے 500 ارب روپے سے زیادہ کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی،54ارب روپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا نیب نے سب سے کم ریکوری 0.47 ارب روپے سیاستدانوں سے کی بیوروکریٹس سے 8.17 ارب روپے کی ریکوری کی گئی مضاربہ سمیت دیگر شعبوں سے 21.68 ارب کی براہ راست ریکوری کی گئی سیاستدانوں، بیوروکریٹس،کاروباری حضرات اور دیگر سے 54.63 ارب روپے کی ریکوری کی سب سے زیادہ ریکوری 24 ارب روپے کاروباری طبقے سے کی گئی۔ پی اے سی اجلاس میں رکن پی اے سی مشاہد حسین سید نے نیب حکام سے پوچھا کہ نیب بتائے سید خورشید شاہ دوسال تک کیوں جیل رہے جس پر ڈی جی نیب نے بتایا دنیا میں وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کی مدت مقرر نہیں ہوتی نیب نے تین مراحل کا دس ماہ عرصہ مقرر کررکھا ہے اس پر سید نوید قمر نے کہا جب آپ کے پاس ثبوت نہیں تھے تو خورشید شاہ کو دوسال جیل میں کیوں رکھا ان دوسالوں کا حساب کون دے گا چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے کہا اگر ثبوت فوری نہ ہوں تو کم از کم ملزم کی ضمانت تو ہونے دی جائے ارکان پی اے سی نے مزید سوالات نیب کو دیتے ہوئے اگلے اجلاس میں پھر بریفنگ مانگ لی۔
Subscribe to:
Posts (Atom)