Add 1

Sunday, January 23, 2022

کراچی میں آٹے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

کراچی میں آٹے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گیاکراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1550 روپے تک پہنچ گیا۔ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا تھیلا 50 روپے تک مہنگا ہوا۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور۔ 
سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں سکھر اور لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 40 روپے تک مہنگا کردیا گیاحیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 20 روپے تک مہنگاہو گیا ہے۔
کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 10روپے تک مہنگا ہوا دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ حیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1480 روپے تک پہنچ گیاکوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا1450 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔
سکھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1420 روپے تک ہوگئی دستاویز کے مطابق لاڑکانہ,خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1400 روپے تک ہے جبکہ اسلام آباد, راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گجرانوالہ,سیالکوٹ,لاہور میں آٹے کا تھیلا 1100 روپے تک میں فروخت دستاویز 
 فیصل آباد,سرگودھا میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 1100 روپے تک مل رہا ہے۔ جبکہ ملتان, بہاولپور, پشاور, بنوں میں بھی آٹے کاتھیلا 1100 روپے تک میں دستیاب ہے۔

شعبہ ہوابازی کا ایک اور پاکستانی ائیرلائن کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیو ائیرلائن کو لائسنس جاری کیا جائے گا۔

شعبہ ہوابازی کا ایک اور پاکستانی ائیرلائن کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیو ائیرلائن کو لائسنس جاری کیا جائے گا۔
حکومت پاکستان ایوی ایشن ڈویژن کا اہم قدم 
نجی شعبہ میں چلنے والی ایک اور ملکی ایئرلائن کو آپریشن کی اجازت دینے کا فیصلہ 
کیوایئر لائن کے فضائی آپریشن کی منظوری وفاقی کابینہ 25جنوری کو دے گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد  کیو ایئر لائن کو سی اے اے کا ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ آر پی ٹی لائسنس اجراء کیا جائے گا۔
کیو ایئر لائن تین  نئے ایئر بس 320طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرے گا ۔ذرائع ایوی ایشن ڈویژن آرپی ٹی لائسنس ملنے کے تین سے چار ماہ کے بعد کیو ائیر لائن اپنی پروازیں شروع کر سکے گی۔ کیو ائیرلائن کی پروازیں لاہور ، اسلام آباداور کراچی کیلئے ہوں گی۔ اس وقت ملک میں تین مقامی ایئرلائنز اپنا فضائی آپریشن چلا رہی ہیں

جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے درکار آئینی ترمیم کیلئے تعاون کریں٫ پاکستان تحریک انصاف نے بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو خطوط ارسال کردیئے۔

جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے آئینی رکاوٹیں دور کرنے میں تعاون کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے خط لکھ کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا۔  
خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ کے قیام کو عملی جامہ پہنانے اور درکار آئینی ترامیم کے لیے پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلاول بھٹو کو لکھے گئے خطوط میڈیا کو جاری کردئیے.
ملتان میں پریس کانفرنس کے بعدوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کو عملی جامہ پہنانے اور درکار آئینی ترمیم کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کو لکھے گئے خطوط میڈیا کو جاری کردئیے۔وزیر خارجہ کی جانب سے  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو خطوط ارسال کیے گئے ۔خطوط کے متن میں، وزیر خارجہ  اور وائیس چیرمین پاکستان تحریک انصاف  شاہ محمود قریشی نے پارلیمان کی تمام بڑی جماعتوں کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے قانون سازی کیلئے درکار تعاون کی درخواست کی ھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ خط، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن پر مشتمل جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ بنانے کے حوالے سے تحریر کر رہا ہوں، پیر، 17 جنوری 2022 کو، پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر کی طرف سے سینیٹ میں ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا گیا اور پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے اس کی حمایت کی۔جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ بنانا اس علاقے کے لوگوں کی دیرینہ خواہش اور پی ٹی آئی کے منشور کا کلیدی جزو ہے۔تاہم، 35 ملین لوگوں کی اس خواہش کو پورا کرنے میں بنیادی رکاوٹ، ایک آئینی ترمیم ہے جس کے لیے پارلیمنٹ کی 2/3 اکثریت درکار ہے۔اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے، میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کا  ساتھ دیں اور 35 ملین لوگوں کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے اس اقدام کو حقیقت بنانے میں تاریخی کردار ادا کریں۔آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود ہم نے اپنے انتخابی وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب کے عوام کی آسانی اور ترقی کے لیے کئی اہم عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔جن میں سے چند درج ذیل ہیں. ملتان اور بہاولپور میں دو الگ الگ سیکرٹریٹ کا قیام اور مختلف سطحوں پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف سرکاری محکموں میں انتظامی اختیارات کی فراہمی ۔. جنوبی پنجاب کی فعالیت کے لیے تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی نے آبادی کے تناسب سے جنوبی پنجاب کے لیے صوبائی ملازمتوں کے لیے 32 فیصد کوٹہ کی منظوری  دی - جنوبی پنجاب ڈویژنوں کے لیے 35 فیصد ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ۔.رولَز آف بزنس میں ترمیم ۔تاہم آئینی ترمیم کے ذریعے علیحدہ صوبے کا قیام بامقصد اور دیرپا پیشرفت کی راہ ہموار کرے گا، جس کے لیے تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کو عزم کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا،جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ بنانے کے لیے، پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے، میں، آئینی ترمیمی بل کی تشکیل پر اتفاق رائے تک پہنچنے اور آگے بڑھنے کے لیے، اپنی دعوت کا اعادہ کرتا ہوں۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ براہ کرم اپنی پارٹی کے دو اراکین کو پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں شامل کرنے کے لیے نامزد کریں جسے ترمیمی بل کا مسودہ تیار کرنے کا کام سونپا جائے گا.میں قومی اہمیت کے اس معاملے میں آپ کے تعاون کا منتظر ہوں۔

Saturday, January 22, 2022

لاہورکے مشہورو مصروف انارکلی میں دھماکہ کی تحقیقات میں سیکیورٹی اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی۔ دہشتگردوں کا تیسرا سہولت کار بھی پکڑا گیا

لاہورکے مشہورو مصروف انارکلی میں دھماکہ کی تحقیقات میں سیکیورٹی اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی۔ دھماکہ میں مبینہ طور پر ملوث تیسرا سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔سیکیورٹی اداروں نے مبینہ سہولت کار نامعلوم مقام پر منتقل کرکےتحقیقات شروع کردیں
مذکورہ ملزم کو زیر حراست مبینہ سہولت کاروں کی نشانداہی پر تیسرا پکڑا گیا۔ذرائع کے مطابق تیسرے سہولت کار کو خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے سلیپر سیل سے پکڑا گیا، 
انارکلی دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث دو سہولت کار پہلے ہی زیر حراست ہیں،سیکیورٹی اداروں کے مطابق تیسرے سہولت کار کی گرفتاری پوچھ گچھ کے دوران عمل میں آئی۔

کراچی میں تیز ہوا نے تباہی مچا دی۔ 6 افراد جاں بحق۔ درخت اور دیواریں اکھڑ گئے۔

شہرقائد میں  مسلسل دوسرے روز گرد و غبار کے طوفان کی لپیٹ میں ہے اور شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کے اعتبار سے کراچی آج دنیا میں تیسرے اور پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے اور شہر کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 224 ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی مسلسل دوسرے روز گرد و غبار کے طوفان کی لپیٹ میں ہے اور شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہے۔
شہر قائد میں آج بھی تیز ہواؤں اور گرد آلود فضا کے باعث نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہیں جبکہ عوام کو سانس لینے میں تکلیف کا بھی سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور شہر کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے.ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کے اعتبار سے کراچی آج دنیا میں تیسرے اور پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے اور شہر کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 224 ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ روز شہر میں طوفانی ہواؤں کے جھکڑ چلنے کے باعث دیواریں گرنے اور مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ادھر محکمہ موسمیات نے طوفانی ہواؤں کے باعث آج سے شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27جنوری تک شہر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی

قلات کے تحصیل منگچر میں بدرنگ کے مقام پر کار اور کوچ میں خوفناک تصادم۔5 افراد جاں بحق ہوگئے

بوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر میں بدرنگ کے مقام پر کار اور کوچ میں خوفناک تصادم۔ حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
منگچر لیویز کے مطابق حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیاہے۔جان بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
جانبحق افراد کا تعلق پشین سے بتایاجاتاہے.جانبحق افراد کی نعشیں کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کوچ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔

Friday, January 21, 2022

محکمہ تعلیم سندھ کی دو کروڑوں روپے مالیت کی کئی گاڑیاں سابق وزرا کے پاس زیراستعمال ہونے کا انکشاف

محکمہ تعلیم سندھ کی دو کروڑ روپے سے زاٸد مالیت کی کئی گاڑیاں سابق وزرا کے پاس زیراستعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے
ان وزراء سے گاڑیاں واپس لینا محکمہ تعلیم سندھ کیلئے بہت مشکل ہوگیا۔ محکمہ تعلیم نے 12 گاڑیاں واپس کرنے کے لٸے چیف سیکریٹری سے مدد طلب کر لی
صوبائی محکمہ تعلیم کے افسران نےچیف سیکریٹری کو سابق وزرا اور افسران کے خلاف شکایت کردی
محکمہ تعلیم سندھ کے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق سابق وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر کے پاس جی ایس ڈی 948 اور جی ایس ڈی 157 ٹویوٹا کرولا دو گاڑیاں ہیں اسی طرح سابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے پچیرو ایچ جی 352  ابھی تک واپس نہیں کی
محکمہ تعلیم سندھ کے سابق اسپیشل سیکریڑی رفیعہ حلیم کے پاس جی ایس ای 617 کورولا گاڑی زیراستعمال ہے
جبکہ ایک سابق وزیر کے اسٹاف افسر خادم لغاری کے پاس بھی محکمے کی ملکیت جی ایس 5733 آلٹو کارزیراستعمال ہے
پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے ذاتی پی آر او اعجاز جونیجو کے پاس بھی محکمہ تعلیم ہی کی جی ایس ای 059 کرولا گاڑی ہے صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اعجاز جونیجو کے زیراستعمال گاڑی کیلئےپیٹرول اور دیگر اخراجات بھی محکمہ تعلیم ہی ادا کرتا تھا،

کراچی پورٹ پر ایک اور جہاز پھنس گیا

کراچی پورٹ پر ایک اور جہاز پھنس گیا
لائبیریا  رجسٹرڈ ایم ایس سی ایملیسے آنے والا کنٹینر جہاز خرابی کی وجہ سے  کراچی پورٹ کے چینل میں پھنس گیا
جہاز کا اسٹیرنگ وہیل خراب ہونے سے جہاز چینل میں پھنسا٫ جہاز کو نکالنے کے لیے کےپی ٹی کے 3 ٹگس کوشیش کر رہے ہیں
جہاز کے اسٹیرنگ میں خرابی ہونے کی وجہ سے گراونڈ ہوگیا٫ کے پی ٹی کے تین  ٹگز جہاز کو ہاربر نکالنے اور تیرانے پر لگے ہوئے ہیں کراچی پورٹ  کا چینل شپنگ کے لیے کھلا ہوا ہے

Members of National Assembly met PM Imran. وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی کی اہم ملاقات ہوئی۔



وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی کی اہم ملاقات ہوئی۔ 
ملاقات میں فیض اللہ کموکا، خواجہ شیراز محمود، شوکت علی بھٹی، حیدر علی خان، ثناء اللہ خان مستی خیل، محمد یعقوب شیخ، اورنگزیب خان کھچی اور جنید اکبر کی شرکت ۔ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں متعلقہ حلقوں میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے تمام منتخب عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف عوام کے ساتھ اپنی رابطہ مہم تیز کریں بلکہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن کو بھی بہتر بنائیں۔